سیالکوٹ عدالت میں جج اوروکیل آپس میں لڑ پڑے،ہاتھا پائی ہوتے رہ گئی،میڈیا رپورٹس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 17 دسمبر 2017 20:05

سیالکوٹ عدالت میں جج اوروکیل آپس میں لڑ پڑے،ہاتھا پائی ہوتے رہ گئی،میڈیا رپورٹس
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17دسمبر2017ء) : سیالکوٹ عدالت میں جج اور وکیل آپ میں لڑ پڑے، دونوں کے درمیان ہاتھا پائی ہوتے ہوئے رہ گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سیالکوٹ عدالت میں وکیل اور جج کے درمیان گالیوں سے بھرپور لڑائی ہوئی۔ تاہم اس موقع پر دونوں کے درمیان ہاتھا پائی ہوتے ہوتے رہ گئی۔سوشل میڈیا پر جج اور وکیل کی تلخ کلامی کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

عوام نے عدالت میں وکلائ گردی پر شدید تنیقد کرتے ہوئے کہاکہ تعلیم اور تربیت کی کمی ہے۔ کچھ لوگوں نے ویڈیو شیئر کرنے پر مسلم لیگ ن کو تنیقد کا نشانہ بنایا کہ یہ ویڈیو ن لیگ والوں نے شیئر کی ہے تاکہ نوازشریف کیس بارے عدلیہ کیخلاف ابہام پیدا ہوسکے۔ تاہم ویڈیو بھی کچھ واضح نہیں کہ وکیل اور جج کے درمیان تلخ کلامی کا واقعہ کس کیس پر بحث کا باعث بنا۔۔۔ویڈیو بھی دیکھیں

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں