قمرزمان کائرہ ایک روزہ تنظیمی دورہ پر (کل )سرگودھا جائینگے

اتوار 17 دسمبر 2017 20:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 دسمبر2017ء) پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر قمرزمان کائرہ ایک روزہ تنظیمی دورہ پر کل بروز (منگل )کو سرگودھا پہنچیں گے۔ جہاں وہ سرگودھا ڈویژن کی تمام ضلعی تنظیموں سے الگ الگ ملاقات کریں گے۔میانوالی،بھکر اورلیہ کے تمام عہدیدار اس موقع پر ڈویژنل ہیڈ کوارٹر سرگودھا میں موجود ہوں گے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر صدر قمر زمان کائرہ ڈویژن کے تمام اضلاع کی ایگزیکٹو زسے خطاب بھی کریں گے۔

ان ملاقاتوں میں ڈویژن کی تمام قومی و صوبائی نشستوں کے لئے موزوں الیکٹریبلز کے ناموں کا بھی جائزہ لیا جائے گا تاکہ الیکشن2018ء کے لئے کامیاب صف بندی کی جاسکے۔سرگودھا میں قیام کے دوران قمرزمان کائرہ ڈویژن کی بعض نمایاں اور اہم شخصیات سے بھی ملاقات کریں گے اپنے ایک روزہ دورہ کے اختتام پر پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر سرگودھا پریس کلب میں ایک اہم پریس کانفرنس سے بھی خطاب کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں