سال2018ءپاکستان کی مثبت سمت کیلئےفیصلہ کن ثابت ہوگا،شاہدمسعود کادعویٰ

اگلےسال2018ء میں بدمعاشیہ کی تدفین ہوگی اورپاکستان میں بحران ختم ہوجائیں گے۔سینئرتجزیہ کارکی گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 31 دسمبر 2017 22:50

سال2018ءپاکستان کی مثبت سمت کیلئےفیصلہ کن ثابت ہوگا،شاہدمسعود کادعویٰ
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔31دسمبر2017ء) : سینئرتجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہاہے کہ وثوق سے کہتاہوں کہ سال 2018ء پاکستان کی مثبت سمت کیلئے فیصلہ کن سال ہوگا،سال 2018ء میں بدمعاشیہ کی تدفین ہوگی اورپاکستان میں بحران ختم ہوجائیں گے۔انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ سال 2017ء بہت سے اچھی اور تلخ یادیں چھوڑ کرجارہاہے۔

دعا ہے کہ آنے والاسال سب کیلئے بہت اچھا ثابت ہو۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پاکستان کے اندرونی خلفشار کااس سال خاتمہ ہوگا،بدمعاشیہ اور آپریشن دبڑدوس بھی اپنے منطقی انجام تک پہنچے گا۔اس کے نتیجہ میں آنے والے دنوں میں زبردست پاکستان دیکھیں گے۔سال 2018ء میں ہم بہت سے بحرانوں سے نکل جائیں گے،کیونکہ بحران پیداکرنے کے ذمہ دران بدمعاشیہ کی تدفین ہونے جارہی ہے۔جس کے باعث انشاء اللہ پاکستان کے بحران ختم ہوں گے۔انہوں نے کہاکہ سعودی عرب میں شریف برادران کوسمن کے ذریعے طلب کیا گیاہے وہاں وہ اپناحساب کتاب دے رہے ہیں۔کہ300بلین امریکہ اور یورپ میں کیسے تھا؟شاہد مسعود نے بتایاکہ اس کاپاکستان سے کوئی تعلق نہیں وہ ٹھیک کہہ رہے ہیں کیونکہ یہ ان کاذاتی دورہ ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں