اللہ تعالیٰ نئے سال کوملک وقوم کیلئے خیروبرکت کاسال بنائے،محمد نوازشریف

آئندہ انتخابات2018ءمیں ووٹ کی حرمت کاعہداوردوٹوک فیصلہ دینا ہے،کہ عوامی نمائندوں کے فیصلےعوام کی عدالت میں ہوتے ہیں،قوم کی تقدیردھرنوں، تماشوں، سرکسوں کےرحم و کرم پرنہیں چھوڑی جاسکتی،2017ء میں انتشارکے باوجود دہشتگردی اورلوڈشیڈنگ کاخاتمہ کردیا۔صدرن لیگ کاقوم کومبارکباد کا پیغام

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 31 دسمبر 2017 23:57

اللہ تعالیٰ نئے سال کوملک وقوم کیلئے خیروبرکت کاسال بنائے،محمد نوازشریف
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔31 دسمبر2017ء) : مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ نئے سال کوملک وقوم کیلئے خیروبرکت کاسال بنائے،آئندہ انتخابات2018ءمیں ووٹ کی حرمت کاعہداوردوٹوک فیصلہ دینا ہے،کہ عوامی نمائندوں کے فیصلےعوام کی عدالت میں ہوتے ہیں،قوم کی تقدیردھرنوں، تماشوں، سرکسوں کےرحم و کرم پرنہیں چھوڑی جاسکتی،2017ء میں انتشارکے باوجود دہشتگردی اورلوڈشیڈنگ کاخاتمہ کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیراعظم محمد نوازشریف نے نئے سال کے موقع پر قوم کو مبارکباد کا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ پوری پاکستانی قوم کو نئے سال کی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ نئے سال کوملک وقوم کیلئے خیروبرکت کاسال بنائے۔

(جاری ہے)

نئےسال میں جمہوریت کو استحکام حاصل ہو۔اسی طرح نئے سال میں قانون اور عدل کی حکمرانی ہو اور پاکستان کے وقار میں بھی اضافہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ 19 سال بعد ملک میں مردم شماری کرائی گئی۔ فاٹا کو قومی دھارے میں لانے کے لیے ٹھوس پیش رفت ہوئی۔ انشاءاللہ بہت جلد فاٹا کو قومی دھارے میں لانےکےمشن کی تکمیل ہوجائیگی۔ نوازشریف نے کہا کہ انتشار کی سیاست کے باوجود مسلم لیگ ن کی حکومت نے اہم سنگ میل عبور کیے۔ دہشتگردی کو جڑسےاکھاڑپھینکنے کے لیے موثر منصوبہ بندی ہوئی۔

ملک میں امن و امان کی صورتحال میں بہتری آئی۔ تفریحی مقامات کی سیاحت میں ریکارڈ اضافہ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ اللہ کےفضل سےہم توانائی کےبحران پرقابو پانے میں کامیاب ہوئے۔ توانائی بحران ملک کی اقتصادی ترقی کیلیے سنگین مسئلہ بن چکا تھا۔ نیشنل گرڈ میں10ہزار میگاواٹ کا اضافہ70سالہ تاریخ کا سنہری باب ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج انفراسٹرکچر کے عظیم منصوبے تکمیل کی طرف بڑھ رہے ہیں۔

پشاور سے کراچی تک موٹروے کا بیشتر حصہ مکمل ہو چکا ہے۔آج ہر طرف پھیلے اندھیرے سمٹ رہے ہیں،روشنی پھیل رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دوٹوک فیصلہ دینا ہےعوامی نمائندوں کی اہلیت کے فیصلےعوام کی عدالت میں ہوتے ہیں۔ قوم کی تقدیردھرنوں، تماشوں، سرکسوں کےرحم و کرم پرنہیں چھوڑی جاسکتی۔ الزامات،جھوٹ اورگالیوں کی سیاست ہمیشہ کیلئے دفن کرنے کا موقع آرہا ہے۔ نوازشریف نے کہا کہ آپ نے آئندہ انتخابات میں ووٹ کی حرمت کاعہد بھی کرنا ہے۔ کیونکہ 2018 میں آپ نےووٹ کا حق استعمال کرکےفیصلہ دینا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں