الوداع سال2017ء،دنیا نے سال 2018ء کوخوش آمدید کہہ دیا

پاکستان میں بھی نئے سال 2018ء کا شانداراستقبال،لوگ شاہراؤں پرامڈ آئے،ہوائی فائرنگ اور شاندارآتش بازی کامظاہرہ ،آسمان رنگوں سے سج گیا،نئے سال کیلئے دعائیں بھی مانگی گئیں۔میڈیارپورٹس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 1 جنوری 2018 00:37

الوداع سال2017ء،دنیا نے سال 2018ء کوخوش آمدید کہہ دیا
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔31 دسمبر2017ء): دنیا بھرکی طرح پاکستان میں نئے سال 2018ء کا شاندار استقبال کیا گیا، سال نو کی آمد کے ساتھ ہی لوگ شاہراؤں پرامڈ آئے،ہوائی فائرنگ اور شاندارآتش بازی کا مظاہرہ بھی کیاگیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق پاکستان میں نئے سال کاجشن اسلام آباد،لاہور،کوئٹہ ،پشاور اور کراچی ،مظفرآبادسمیت پورے ملک میں بھرپورانداز میں منایاگیا۔

نئے سال کی آمدکے ساتھ ہی مال روڈ اور لبرٹی مین بلیووارڈ سمیت بڑی شاہراؤں پرمنچلے اورلوگ امڈ آئے ۔اپنی گاڑیوں پرہلڑبازی اور ون ویلنگ بھی کی گئی۔تاہم ہلڑبازی اور ون ویلنگ کوروکنے کیلئے سکیورٹی اہلکاربھی تعینات کیے گئے ہیں۔ 11ہزارسکیورٹی اہلکارتعینات کیے گئے ہیں۔ بہت سے علاقوں میں لوگ اپنی فیملیزکے ساتھ ہیپی نیو ایئربھی مناتے نظرآئے۔

(جاری ہے)

جیسے ہی 12بجے پوراشہرباہرسڑکوں پرآیا۔ نوجوانوں نے ڈھول کی تھاپ پررقص کیا اور فضا میں نئے سال کی مناسبت سے ملی نغمات بھی گونجتے رہے۔ لوگوں نے سال نو کا استقبال شاندارآتش بازی سے کیا۔ نئے سال کی آمد کے موقع پرآتش بازی سے آسمان رنگوں سے سج گیا۔جبکہ ہوائی فائرنگ بھی کی گئی۔اسی طرح لوگوں نے اپنے گھروں میں بھی اپنی فیملیزکونئے سال کی مبارکبادپیش کیں۔

کراچی میں لوگوں نے نئے سال کا جشن سی ویوپرخوب منایا۔اسی طرح پاکستان کے مختلف شہروں میں لوگوں نے نئے سال کی خوشیاں منائیں۔ مختلف تقریبات کا بھی انعقاد کیاگیا۔ لوگوں کے سڑکوں پررش کے باعث مخلتف شاہراؤں پرٹریفک بھی جام ہوگئی۔ دوسری جانب دنیا بھر میں نئے سال کا خوب جشن منایا گیا۔ نیوزی لینڈ، آسٹریلیا، کوریا، تھائی لینڈ اور ہانگ کانگ سمیت متعدد ملکوں میں سال نو کی تقریبات کا آغاز ہو گیا۔ آکلینڈ کا سکائی ٹاور رنگ و نور میں نہا گیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں