اُردو پوائنٹ پاکستان لاہورلاہور کی خبریںجماعت الدعوۃ اور فلاح انسانیت کو سرکاری تحویل میں لینے کا فیصلہ پہلے ..

جماعت الدعوۃ اور فلاح انسانیت کو سرکاری تحویل میں لینے کا فیصلہ

پہلے مرحلے میں دونوں ادارے کی ایمبولینس سروس اور فنڈنگ کے ذرائع معلوم کیے جائیں گے۔ ذرائع

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ یکم جنوری 2018ء): جماعت الدعوۃ اور فلاح انسانیت کو سرکاری تحویل میں لینے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق جماعت الدعوۃ اور فلاح انسانیت کو سرکاری تحویل میں لے لیا جائے گا۔ پہلے مرحلے میں دوونں اداروں کے ایمبولینس سروس اور فنڈنگ کے ذرائع معلوم کیے جائیں گے۔

(خبر جاری ہے)

ایف بی آر اور اسٹیٹ بنک سے دونوں اداروں کی فنڈنگ اور اثاثوں سے متعلق ریکارڈ طلب کیا جائے گا۔

بعد میں جماعت الدعوۃ کے تمام منصوبے حکومت پنجاب چلائے گی۔ جماعت الدعوۃ کا مریدکے مرکز بھی پنجاب حکومت اپنے کنٹرول میں لے گی جبکہ مرکز کا نام بھی تبدیل کر دیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں اداروں کو سرکاری تحویل میں لینے کا فیصلہ قومی سلامتی سے متعلق کچھ روز قبل ہونے والے اجلاس میں کیا گیا۔


اپنی رائے کا اظہار کریں -

لاہور شہر کی مزید خبریں