سیاست میں نوابزادہ نصراللہ کی کمی طاہرالقادری نے پوری کی،آصف زرداری

سعودی عرب میں کیا ہورہا ہے اس کامجھے علم نہیں ،سعودی عرب میں کرپشن کیخلاف مہم چل رہی ہے،ان کے اپنے بھی ایشوزہوں، پرویز مشرف میں اتنادم ہے تووطن واپس آجائیں۔شریک چیئرمین پیپلزپارٹی کی گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 1 جنوری 2018 16:08

سیاست میں نوابزادہ نصراللہ کی کمی طاہرالقادری نے پوری کی،آصف زرداری
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔یکم جنوری 2018ء) : پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے کہا ہے کہ سیاست میں نوابزادہ نصراللہ کی کمی طاہرالقادری نے پوری کی،سعودی عرب میں کیا ہورہا ہے اس کامجھے علم نہیں ،سعودی عرب میں کرپشن کیخلاف مہم چل رہی ہے،ان کے اپنے بھی ایشوزہوں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں آج یہاں میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ سعودی عرب میں کرپشن کیخلاف مہم چل رہی ہے۔

ہوسکتاہے کہ سعودی عرب کے اپنے بھی ایشوزہوں۔سعودی عرب اسلامی دنیاکااہم اور دوست ملک ہے۔

(جاری ہے)

شریف برادران سعودی عرب کیوں گئے ہیں یہ وقت بتائے گا۔سعودی عرب میں کیا ہورہا ہے اس کامجھے علم نہیں ہے۔انہوں نے آج پھرایک بارسعودی عرب میں این آراوکی باتیں ہورہی ہیں۔تاہم سعودی عرب کابراہ راست کوئی اثرنہیں ہوگا۔آصف زرداری نے کہا کہ سیاست میں نوابزادہ نصراللہ کی کمی تھی اب طاہرالقادری کی صورت میں پوری ہورہی ہے۔جب این آراوہوا اس وقت مارشل لاء کادورتھا اور ہم سب جیلوں میں تھے۔انہوں نے کہاکہ پرویز مشرف میں اتنادم ہے تووطن واپس آجائیں۔نیب سندھ میں بہت ظلم کررہی ہے۔نیب کے پاس کونسی صلاحیت ہے جو نہروں کی لائینگ ناپتی ہے؟

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں