پاکستانی عوام نوازشریف کیلئے کوئی ڈیل قبول نہیں کریں گے،فواد چودھری

نوازشریف کی ڈیل پربھارت میں شادیانےکیوں بج رہے ہیں؟ نوازشریف کےدورہ سعودی عرب کاہل میٹل سےگہراتعلق ہے،نئے سال کی خوشی کےموقع پرعوام پرپٹرول کابم گرایا گیا۔لاہورمیں پریس کانفرنس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 1 جنوری 2018 16:52

پاکستانی عوام نوازشریف کیلئے کوئی ڈیل قبول نہیں کریں گے،فواد چودھری
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ یکم جنوری 2018ء) : تحریک انصاف کے رہنماء فواد چودھری نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام نوازشریف کیلئے کوئی ڈیل قبول نہیں کریں گے، نوازشریف کی ڈیل پربھارت میں شادیانے کیوں بج رہے ہیں؟نوازشریف کے دورہ سعودی عرب کاہل میٹل سے گہراتعلق ہے،نئے سال کی خوشی کے موقع پرعوام پرپٹرول کابم گرایاگیا۔انہوں نے آج یہاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ نوازشریف پر کرپشن کے مقدمات چل رہے ہیں۔

جبکہ نوازشریف جب مرضی سعودی عرب چلے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف کے دورہ سعودی عرب کاہل میٹل سے گہراتعلق ہے۔ایف زیڈ ای کیپٹل کے مالک نوازشریف ہیں۔اسی کمپنی نے نوازشریف کواقامہ بھی دیا۔ایف زیڈ ای کیپٹل کے ذریعے منی لانڈرنگ ہوتی تھی۔نیب کی تحقیقات سے بچنے کاڈھونگ رچایا جارہاہے۔

(جاری ہے)

31دسمبرکوایک بلین پاؤنڈ ایف زیڈ ای سے حسن نوازکوبھیجے گئے پھر مریم نوازکے اکاؤنٹ میں کروڑوں روپے ٹرانسفرکیے گئے۔

اب نوازشریف پوچھتے ہیں کہ مجھے کیوں نکالا؟ انہوں نے ہندوستان ٹائمزنے لکھا کہ نوازشریف کوڈیل دے دی گئی ہے ۔ڈیل کے نتیجہ میں ان کے تمام مقدمات سے مبراہوجائیں گے۔پاکستان نوازشریف کی ڈیل کوقبول نہیں کریں گے۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف کی ڈیل پربھارت میں شادیانے کیوں بج رہے ہیں؟ نوازشریف نے 2000ء میں بھی کہاتھا کہ مقدمات کاسامنا کروں گا لیکن پھرباہرچلے گئے۔

انہوں نے کہاکہ شہبازشریف نے عمران خان کیلئے جہانگیرترین کے جہازپراعتراض کیاجبکہ ان کے سعودی عرب سے جہازآجاتے ہیں ۔بیرون ملک سے حکمرانوں کیلئے جہازآئیں توملکی سلامتی کوخطرات لاحق ہوتے ہیں۔ہمیں آئین وقانون کے اندررہ کرآگے بڑھناہے۔علی بابااور چالیس ملک پرحکمرانی کررہے ہیں۔کرپٹ مافیاکے چیف نوازشریف ہیں۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ اسحاق ڈار کوباہربھیجنے کیلئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اہم کردار ادا کیا۔انہوں نے ایک سوال پرکہاکہ طاہرالقادری سے سیاسی نہیں انسانی بنیادوں پرتعاون کامعاملہ ہے۔فواد چوہدری نے کہا کہ ملک میں نئے سال کاآغازعوا م پرپٹرول بم گراکرکیا۔دنیا میں نئے سال کی خوشی منائی جارہی ہے جبکہ یہاں مہنگائی کردی گئی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں