حافظ سعید سے منسلک تنظیموں کو سرکاری تحویل میں لینے کا فیصلہ

پیر 1 جنوری 2018 16:54

حافظ سعید سے منسلک تنظیموں کو سرکاری تحویل میں لینے کا فیصلہ
لاہور (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔1جنوری2018ء) :حکومت پاکستان نے حافظ سعید سے منسلک دو تنظیموں جماعت الدعوتہ اور فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کے مالی اثاثے ضبط اور ان دونوں تنظیمو ں کا انتظامی امور سرکاری تحویل میں لینے کا فیصلہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق خبر رساں ادارے کی جانب سے رپورٹ میں شائع کیا گیا تھا کہ دہشتگردوں کو ملنے والی تعاون اور منی لانڈرنگ پر نظر والے مالی تعاون اور منی لانڈرنگ پر نظر رکھنے والے بین الاقوامی ادارے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی رپورٹ پر 19 دسمبر کو اسلام آباد میں ایک اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں صوبائی اور وفاقی اداروں کو حافظ سعید کے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرنے اور انہیں سرکاری تحویل میں لینے کے لیے حکمت عملی طے کرنے کی ہدایت کی گئی انٹیلی جنس اداروں کی رپورٹ کے مطابق جماعۃ الدعوۃ اور فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کے ساتھ ہزاروں رضاکار اور سیکڑوں تنخواہ دار لوگ منسلک ہیں پہلے مرحلے میں جماعۃ الدعوۃ اور فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کو سرکاری تحویل میں لیا جائے گا۔

دوسری جانب جماعۃ الدعوۃ نے اس قسم کی خبروں سے مکمل لاعلمی کا اظہار کیا ہے انہوں نے کہا ہے کہ اس بارے میں کوئی بھی بات حکومت کی جانب سے جاری حکم ناموں کے بعد ہی کی جاسکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں