طاہر القادری کی شکل میں ہمیں نوابزادہ نصراللہ مل گئے ہیں، آصف زرداری

سعودی عرب میں کیا ہو رہا ہے، مجھے علم نہیں، میاں برادران کیوں گئے وقت ہی بتائے گا، میری حکومت پر سعودی عرب کا کوئی اثرورسوخ نہیں تھا، پرویز مشرف صاحب میں دم ہے تو وطن واپس آئیں،پیپلز پارٹی کے صدر کی میڈیا سے گفتگو

پیر 1 جنوری 2018 18:03

طاہر القادری کی شکل میں ہمیں نوابزادہ نصراللہ مل گئے ہیں، آصف زرداری
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 جنوری2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے صدرآصف علی زرداری نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں کیا ہو رہا ہے، مجھے علم نہیں، میاں برادران سعودی عرب کیوں گئے وقت ہی بتائے گا، میری حکومت پر سعودی عرب کا کوئی اثرورسوخ نہیں تھا، طاہر لقادری کی شکل میں ہمیں نوابزادہ نصراللہ مل گئے ہیں، پرویز مشرف صاحب میں دم ہے تو وطن واپس آئیں۔

پیر کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آصف علی زرداری نے کہا کہ سعودی عرب میں کرپشن کے خلاف مہم چل رہی ہے، این آر او کسی کفیل کو بچانے کی افواہیں بھی ہیں، سعودی عرب میں کیا ہو رہا ہے مجھے علم نہیں، جس زمانے میں این آر او ہوا وہ آمریت کا دور تھا، میں جیل میں تھا، کوشش کی گئی کسی طیارے پر چڑھ جائوں، سعودی عرب اسلامی دنیا کا اہم اور دوست ملک ہے، نیب نے سندھ میں ہمیشہ ظلم کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب میں بھی کرپشن پر شہزادوں کو گرفتار کیا گیا، میاں برادران سعودی عرب کیوں گئے وقت ہی بتائے گا، مارکیٹ میں نواز شریف کے دورے سے متعلق افواہیں ہیں، پرویز مشرف صاحب میں دم ہے تو وطن واپس آئیں۔ انہوں نے کہا کہ طاہر القادری کی شکل میں ہمیں نوابزادہ نصراللہ مل گئے ہیں، میری حکومت پر سعودی عرب کا کوئی اثرورسوخ نہیں تھا، ماضی میں شریف برادران طیارے میں چڑھے تو ہمیں بھی دعوت ملی، اللہ کا شکر ہے کہ ماضی میں ہم ثابت قدم رہے، فروری میں حکومت جانے پر کوئی تبصرہ نہیں کروں گا، نیب کے پاس کون سی صلاحیت ہے جو نہروں کی لائننگ ناپتی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں