میرے سمدھی کا نام میاں منیرنہیں،چوہدری منیر ہے، مریم نواز

نجی ٹی وی اے آروائی نے حقائق کےبرعکس خبردی،پہلے تصدیق کرلیا کرے۔سابق وزیراعظم کی صاحبزادی کاٹویٹ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 1 جنوری 2018 17:15

میرے سمدھی کا نام میاں منیرنہیں،چوہدری منیر ہے، مریم نواز
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ یکم جنوری 2018ء) : مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنماء مریم نواز نے خبردارکیاہے کہ میرے سمدھی کانام میاں منیرنہیں بلکہ چوہدری منیرہے ،نجی ٹی وی خبرکی پہلے تصدیق کرلیاکرے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نوازنے ٹویٹرپراپنے پیغام میں اس بات کی وضاحت کی ہے کہ نجی ٹی وی اے آروائی خبردینے سے پہلے تصدیق کرلیا کرے۔

انہوں نے کہاکہ میرے سمدھی کانام چوہدری منیرہے۔میاں منیرمیرے سمدھی کانام نہیں ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی نے حقائق کے برعکس خبردی۔واضح رہے لاہورمیں نیوائیر نائٹ کے موقع پرنوجوانوں نے گھوڑا چوک کے قریب کارناکے پرتعینات دو پولیس اہلکاروں پرچڑھا دی۔جس کے نتیجہ میں پولیس اہلکار مستنصر جاں بحق جبکہ دوسرا پولیس اہلکار قاسم شدید زخمی ہو گیا۔ ٹکر مارنے والی گاڑی کانمبر LEA 2937 تھا۔نجی ٹی وی نے بتایاکہ پولیس اہلکاروں کوٹکرمارنے والی گاڑی مریم نوازکےسمدھی میاں منیرکے بیٹے کی بتائی۔ جس کی مریم نواز نے اپنے ٹویٹ میں تردید کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں