خادم اعلی پنجاب چوہدری نثار کی حمایت میں بول پڑے

جمعہ 19 جنوری 2018 17:44

خادم اعلی پنجاب چوہدری نثار کی حمایت میں بول پڑے
لاہور (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19دسمبر2018ء) :خادم اعلی پنجاب شہباز شریف نے نجی ٹی وی چینل کے صحافی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری نثار مسلم لیگ ن کے سینئر ترین رہنماء ہیں اس لئے پرویز رشید کو میڈیا پر ان کے متعلق گفتگو کرنے سے گریز کرنا چاہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ میں سابق وزیراعظم نواز شریف سے گزارش کروں گا کہ وہ دونوں رہنماؤں کو ایک ساتھ بلائیں اور ان کے اختلافات کو ختم کروانے کے لئے کوشش کریں ،جبکہ اس وقت شہباز شریف دونوں ارکان میں صلح کروانے کے لئے متحرک نظر آ رہے ہیں اور اپنا پلڑا چوہدری نثار کی جانب بھاری کر رہے ہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ چوہدری نثار نے مسلم لیگ (ن) کے بہت سی خدمات سر انجام دی ہیں وہ1980ء سے پارٹی کی ترقی کے کوشاں ہیں اور وہ اس حوالے سے نواز شریف کے بہت قریب بھی رہے ہیں ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں