حکومت کے خلاف احتجاج کی گاڑی کو پہلا گیئر لگا دیا ،جلد ہی آخری بھی لگائیں گے، طاہر القادری

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 19 جنوری 2018 19:10

حکومت کے خلاف احتجاج کی گاڑی کو پہلا گیئر لگا دیا ،جلد ہی آخری بھی لگائیں گے، طاہر القادری
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ اخبار 19جنوری 2018) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ حکومت کے خلاف احتجاج کی گاڑی کو پہلا گیئر لگا دیا ،جلد ہی آخری بھی لگائیں گے۔عوامی تحریک کی پہچان ہی عوامی طاقت ہے، ہمارے دشمن بھی ہماری اس طاقت سے اچھی طرح واقف ہیں۔تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر طاہر القادری نے اپنے بیان میں حکومت کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔

(جاری ہے)

سنٹرل ورکرز کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عوامی تحریک کی پہچان ہی عوامی طاقت ہے، ہمارے دشمن بھی ہماری اس طاقت سے اچھی طرح واقف ہیں، ماڈل ٹائون کے قتل عام میں ملوث شریف برادران کو کٹہرے میں لانے کیلئے ملک بھر سے کثیر تعداد میں سیاسی قیادت کو ایک سٹیج پر جمع کرنے کا ہدف 100فیصد حاصل ہوا۔اس موقع پر انہوں نے یہ بھی کہ حکومت کے خلاف احتجاج کی گاڑی کو پہلا گیئر لگا دیا ،جلد ہی آخری بھی لگائیں گے۔ حصول انصاف کیلئے شروع کیے گئے احتجاج کی گاڑی کو ابھی پہلا گیئر لگایا، کب کتنی طاقت دکھانی اور گاڑی دوڑانی ہے اس کا فیصلہ اپنی حکمت عملی کے مطابق کریں گے، کرسیوں کی گنتی ہمارا نہیں مخالفین کا مسئلہ ہے۔جب جتنی عوامی طاقت درکار ہو گی جمع کر لیں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں