ریسٹورانٹس میں سگریٹ نوشی کیلئےمخصوص سموکنگ کارنرزختم کرنے کا فیصلہ

ریسٹورنٹس کوبڑے حروف میں’’سگریٹ نوشی کی اجازت نہیں‘‘لکھنےکی ہدایات جاری،پنجاب فوڈ اتھارٹی نےریگولیشن کی متفقہ منظوری دےدی،فوری اطلاق ہوگا۔ترجمان

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 19 جنوری 2018 19:13

ریسٹورانٹس میں سگریٹ نوشی کیلئےمخصوص سموکنگ کارنرزختم کرنے کا فیصلہ
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19 جنوری 2018ء) : پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ریسٹورنٹس میں بنے سگریٹ نوشی کیلئے مخصوص کارنر ختم کرنے کے احکامات جاری کر تے ہوئے تمام ریسٹورنٹس کوپی ایف اے کی طرف سے بڑے حروف میں "سگریٹ نوشی کی اجازت نہیں" لکھنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کے 26ویں بورڈ میں سموکنگ کارنرز ریگولیشن کی متفقہ منظوری دے دی ہے۔

بورڈ میٹنگ کی صدارات چیرمین عامرحیات ہراج نے کی جبکہ ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی نورلاامین مینگل نے مزکورہ ریگولیشن پیش کی۔ ریگولیشن کے مطابق ریسٹورنٹس میں بنے سگریٹ نوشی کارنر ختم کرنے اور ہوٹلوں، ریسٹورنٹس میں بنی مخصوص جگہیں ختم کرنے کے ساتھ ساتھ ریسٹورنٹس میں بڑے حروف میں "سگریٹ نوشی کی اجازت نہیں" کی ہدایات لکھوائی جائیں گی۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل کا کہنا تھا کہ کھانے کی جگہوں پر سگریٹ نوشی سے کھانا اور ماحول آلودہ ہوتا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ سگریٹ نہ پینے والوں کی صحت پر بھی برا اثر پڑتا ہے۔ریسٹورنٹس میں بڑی تعداد میں آئی فیملیز اور بچے بلاواسطہ سموکنگ سے متاثر ہوتے ہیں ۔اس حوالے سے عوامی مقامات پر سگریٹ نوشی پر پہلے ہی پابندی عائد ہے اس کے باوجود بھی مخصوص سموکنگ کارنرز بنانا ایکٹ کی خلاف ورزی ہے ۔ان حالات کے پیش نظر پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ریسٹورنٹس میں بنے سگریٹ نوشی کارنر ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔انھوں نے کہا کہ پابندی کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے اور ہدایات پرعمل نہ کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں