شوہر کو تیسری شادی سے روکیں کرپشن کے ثبوت دونگی ،اہلیہ کا نیب کو خط

پیر 22 جنوری 2018 11:35

شوہر کو تیسری شادی سے روکیں کرپشن کے ثبوت دونگی ،اہلیہ کا نیب کو خط
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔22جنوری2018ء) :سندھ کی ایک سرکاری جامعہ کے وائس چانسلر کی دوسری بیوی نے چیئر مین کو خط لکھا ہے کہ اگر وہ اس کے شوہر کو تیسری شادی نہ کرنے کی ضمانت دیں تو وہ اپنے شوہر کے کڑور ں روپے کے ثبوت نیب کو فراہم کر دیں گی ۔

(جاری ہے)

قومی اخبار میں فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق وائس چانسلر کی اہلیہ کا کہنا نیب کو جاری کردہ خط میں کہنا ہے کہ وہ اس کے شوہر کو تیسری شادی سے روکیں گے تو وہ اپنے شوہر کے خلاف جتنے بھی کرپشن کے ثبوت ہیں وہ نیب عدالت میں پیش کر دی گی ۔ مذکورہ وائس چانسلر کے پیپلز پارٹی کی اعلی قیادت کے ساتھ رابطے ہونے کی وجہ سے ان کے خلا ف ابھی تک جتنے بھی ثبوت اکٹھے کئے گئے وہ رابطوں کی وجہ سے عدالت میں سست روی کا شکار ہو جاتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں