زینب قتل کیس ،ڈی سی قصور نے معاملے کو دبانے کے لئے لوگوں کو دھمکیاں دینا شروع کر دیں

پیر 22 جنوری 2018 12:03

زینب قتل کیس ،ڈی سی قصور نے معاملے کو دبانے کے لئے لوگوں کو دھمکیاں دینا شروع کر دیں
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔22جنوری2018ء) :زینب قتل کیس میں انصاف لینے والے اسکولوں اور کالجز کی آواز بلند کرنے والے ٹیچر زاور طلباء کو ڈی سی قصور نے وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ احتجاج کرنے والے ٹیچر اور طلباء باز نہ آئے یا انہوں نے سرکاری احکامات پر عمل نہ کیا تو ان کے اسکولوں کے لائسنس منسوخ کر دیئے جائیں گے اور اس عمل کی اطلاع ملنے پر تمام اسکولز مالکان میں غم وغصہ کی لہر پھیل گئی ہے ۔

(جاری ہے)

قومی اخبار میں فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر کے ساتھ ساتھ دیگر افسران کا رویہ بھی لوگوں کو مجبور کر رہا ہے کہ دوبارہ سے سڑکوں پر نکل آئیں اور زینب کی خاطر انصاف لے کر رہیں ۔یاد رہے کہ پنجاب کے علاقے قصور میں ننھی سات سالہ زینب کو زیادتی کرنے کے بعد قتل کر دیا گیا تھا لیکن 17روز گزرنے کے بعد بھی ابھی تک اس کے قاتلوں کو گرفتار نہیں کیا جا سکا اور پولیس اس معاملے میں کوئی بھی سنجیدہ عمل نہیں اٹھا رہی کہ قاتل کو حراست میں لیا جا سکے البتہ پولیس تفتیش کے لئے کئی ملزمان کو پکڑ کر ان کا ڈی این اے کروایا جا چکا ہے لیکن مرکزی ملزم کو گرفتار نہیں کیا جاسکا ۔ 

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں