پنجاب یونیورسٹی میں دو طلباء تنظیموں کے درمیان تصادم ،
مشتعل طلبہ نے الیکٹریکل ڈیپارٹمنٹ میں توڑ پھوڑ کر کے آگ لگا دی ہنگاما آرائی کے دوران متعدد طلباء زخمی ، پولیس کی بھاری نفری طلب ، طلباء منتشر ہو گئے،الیکٹریکل انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ میں کلاسز منسوخ کسی کی غندہ گردی نہیں چلنے دینگے ، توڑپھوڑ میں ملوث طلبا کیخلاف سخت کارروائی کی جائیگی‘وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر ذکریا ذاکر
پیر 22 جنوری 2018 14:13
(جاری ہے)
طلبہ گروپ کی جانب سے کئی گاڑیوں کے شیشے بھی توڑ دیئے گئے اور موٹر سائیکلوں کو بھی نقصان پہنچایا گیا۔ہاسٹلز انتظامیہ نے بروقت پہنچ کر آگ پر قابو پالیا، اس دوران پولیس کی بھاری نفری بھی طلب کرلی گئی جسے دیکھ کر طلبا تنظیموں کے کارکن منتشر ہوگئے اور الیکٹریکل انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ میں کلاسز کو منسوخ کردیا گیا ۔
واقعے میں متعدد طلباء زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لئے جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ دوسری جانب پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر ذکریا ذاکر نے 2 طلبہ گروپوں میں تصادم کا نوٹس لے لیا۔ترجمان پنجاب یونیورسٹی کے مطابق وائس چانسلر ڈاکٹر ذکریا ذاکر صبح 5 بجے موقع پر پہنچے اور انتظامیہ نے حالات کا جائزہ لیا ۔انہوں نے کہا کہ تصادم کے نتیجے میں الیکٹریکل انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ کی ریسرچ لیب کو بھی نقصان پہنچا، انتظامیہ امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنائے گی اور کسی قسم کی غنڈہ گردی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ وائس چانسلر ڈاکٹر ذکریا ذاکر نے یونورسٹی میں ماحول کر پرامن رکھنے کے لئے اساتذہ اور انتظامیہ کو ہدایات جاری کردیں اور واقعے میں ملوث شرپسند طلبا کو فوری طور پر شناخت کرکے کارروائی کا حکم دیدیا ۔طلبہ تنظیم نے ہنگامیہ آرائی کرنے والے گروپ کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کیمپس پل پر دھرنا دیکر سڑک کو ٹریفک کیلئے بند کر دیا جس کے باعث گاڑیوں کی لمبی قطاری لگ گئیں اور شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔واضح رہے کہ گذشتہ برس فروری میں بھی پنجاب یونیورسٹی میں 2 طلبہ گروپوں میں تصادم ہوا تھا، جس کے دوران دونوں جانب کے طلبہ نے ایک دوسرے پر پتھراو اور لاٹھی کا آزادانہ استعمال کیا، جس کے نتیجے میں ایک طالب علم زخمی ہوگیا تھا۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ریل کاپ نے 66 مزدوروں کو جبری نوکری سے نکال دیا
ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
لاہور پولیس کے پاکستان نیوزی لینڈ ٹی ٹونٹی کرکٹ سیریز کے پُرامن انعقاد کیلئے فول پروف سکیورٹی انتظامات
رانا ثنا اللہ ڈیل کا مشورہ نہ دیں، پی ٹی آئی ڈیل نہیں کریگی‘ڈاکٹر یاسمین راشد
مفت دوائیں گھرپہنچانے کا منصوبہ،دیہاتوں کے مریض سہولت سے فائد ہ نہیں اٹھاسکیں گے
ڈی آئی جی آپریشنز نے غلط مقدمہ درج کرنے پر ایس ایچ او کاہنہ کو معطل کر دیا
لاہور ہائیکورٹ نے حماد اظہر کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست نمٹا دی
آٹا سستا ہوگیا ،کئی شہروں میں روٹی سستی نہ ہو سکی
پولیس یونیفارم پہننا جرم ہے جس کی قانون میں سزا ہے،یاسمین راشد
این اے 81 گوجرانوالہ سے سنی اتحاد کونسل کے رانا بلال اعجاز کی کامیابی برقرار، دوبارہ گنتی کا نوٹیفکیشن ..
نواز شریف ملکی مفاد کی خاطرعمران خان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں،رانا ثناءاللہ
پولیس وردی پہننے پر مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
-
رانا ثنا اللہ ڈیل کا مشورہ نہ دیں، پی ٹی آئی ڈیل نہیں کریگی‘ڈاکٹر یاسمین راشد
-
لاہور ہائیکورٹ نے حماد اظہر کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست نمٹا دی
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں بانی پی ٹی آئی، پرویز الہی سمیت 172 افراد کے موبائل سے متعلق رپورٹ طلب
-
شیرافضل مروت کی قصورمیں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور
-
2023میں پاکستان کو 2 ارب 35 کروڑ ڈالرز فراہم کیے، ایشیائی ترقیاتی بینک
-
پولیس یونیفارم پہننا جرم ہے جس کی قانون میں سزا ہے،یاسمین راشد
-
سرکاری ادارے ملازمین کو پال رہے، ان کو بٹھا کر تنخواہیں دی جارہی ہیں، چیف جسٹس