معذور بھائی کو پیٹھ پر سوار کر اسکول لے جانے والی کمسن عمر کی باہمت لڑکی کی تصاویر وائرل

پیر 22 جنوری 2018 14:38

معذور بھائی کو پیٹھ پر سوار کر اسکول لے جانے والی کمسن عمر کی باہمت لڑکی کی تصاویر وائرل
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔22جنوری2018ء):چین میں ایسی با ہمت بچی ہے جو اپنی عمر سے بڑے معذور بھائی کو پیٹھ پرسوار کر کے روزانہ اسکول لاتی اور لے جاتی ہے اوراس کا بھائی اسکول کا سب سے باقاعدگی سے آنے والا طالب علم ہے ۔تفصیلات کے مطابق دھوپ ہو، اوس پڑے یا بارش برسے لیکن 9 سال کی ڈنگشوانگ اپنے بھائی ڈِنگ فو کو صبح جگاتی ہے اسے تیار کرتی ہے اور اپنی پیٹھ پر سوار کرکے اسکول پہنچاتی اور چھٹی پر دوبارہ گھر لاتی ہے۔

 صرف یہی نہیں ڈنگشوانگ اپنے گھر کا سارا کام بھی خود کرتی ہے۔

(جاری ہے)

ڈنگشوانگ کا کہنا ہے کہ میں کبھی بھی اپنے بھائی کا ساتھ نہیں چھوڑوں گی ہمیشہ اس کی چھڑی بن کر اس کے ساتھ رہوں گی تا کہ وہ چل سکے اور کسی دوسرے کا محتاج نہ بنے ۔افسوس کا عالم یہ ہے کہ اس چھوٹی سی بچی کے والدین بھی معذور ی کا شکار ہیں اس لئے پورے گھر کی دیکھ بھال اس چھوٹی سی گڑیا کے کاندھوں پر آن پڑی ہے جسے وہ دل و جان سے نبھا بھی رہی ہے ,یہ معصوم گڑیا جب اپنے بھائی کو اسکول سے واپس لاتی ہے تو اپنے بھائی کے ساتھ اس کا ہوم ورک بھی کرواتی ہے اس کے علاوہ گھر کے برتن، صفائی ستھرائی ، کھانے پکانے کا کام بھی خود ہی کرتی ہے اور چار معذور افراد کی کفالت بھی کر رہی ہے ۔

معذور بھائی کو پیٹھ پر سوار کر اسکول لے جانے والی کمسن عمر کی باہمت ..

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں