آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم اسکینڈل:وزیراعلیٰ شہبازشریف کابیان ریکارڈ،نیب حکام کی ڈیڑھ گھنٹہ پوچھ گچھ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 22 جنوری 2018 15:16

آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم اسکینڈل:وزیراعلیٰ شہبازشریف کابیان ریکارڈ،نیب حکام کی ڈیڑھ گھنٹہ پوچھ گچھ
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22 جنوری 2018ء) : وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نیب حکام کو بیان ریکارڈ کروانے کے بعد واپس روانہ ہوگئے ہیں،نیب حکام نے شہباز شریف سے آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم سے متعلق ڈیڑھ گھنٹہ تک پوچھ گچھ کی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نیب کی جانب سے طلبی پر آج اپنا بیان ریکارڈ کروانے نیب دفتر پہنچے۔ جہاں پرشہباز شریف نے نیب حکام کو تفصیل کے ساتھ اپنا بیان ریکارڈ کروایا۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ پرآشیانہ ہاؤسنگ اسکیم کی تعمیر کیلئے ایک کمپنی کا کنٹریکٹ منسوخ کرکے دوسری من پسند کمپنی کو کنٹریکٹ دینے کا الزام ہے۔ جس کی تحقیقات کے سلسلے میں وزیراعلیٰ شہباز شریف دستاویزی ریکارڈ لیکر نیب پہنچے۔شہباز شریف نیب حکام کے سامنے آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم میں کرپشن الزامات سے متعلق اپنا بیان ریکارڈ کروایا۔ شہباز شریف بغیر پروٹوکول نیب آفس اپنا بیان ریکارڈ کروانے پہنچے تھے۔ واضح رہے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ میرے خلاف ایک دھیلے کی کرپشن بھی ثابت ہوجائے تو میرا عوام کے ہاتھ اور میرا گریبان ہو گا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں