ْپنجاب یونیورسٹی انتظامیہ کو گڑبڑ کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لینا ہوگا‘ رانا ثناء اللہ

ایسے عناصر کو تعلیمی اداروں سے نکال دیا جائے جو نہ خود پڑھتے ہیں نہ کسی کو پڑھنے دیتے ہیں ‘وزیر قانون و پارلیمانی امور

پیر 22 جنوری 2018 16:51

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جنوری2018ء) صوبائی وزیر قانون و پارلیمانی امور رانا ثنا اللہ خاں نے کہا ہے کہ پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ کو گڑبڑ کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لینا ہوگا، ایسے عناصر کو تعلیمی اداروں سے نکال دیا جائے جو نہ خود پڑھتے ہیں نہ کسی کو پڑھنے دیتے ہیں ۔

(جاری ہے)

سوموار کے روز گفتگو کے کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ خان نے کہا کہ یونیورسٹی انتظامیہ کو ایسے افراد کیخلاف خود ایکشن لینا ہوگا، ایسے لوگوں کو نہ صرف تعلیمی اداروں سے نکال دینا چاہیے بلکہ ان کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کی جانی چاہیے ، اگر یونیورسٹی انتظامیہ کو اس حوالے سے کسی قسم کی مشکلات کا سامنا ہے تو ہمیں بتایا جائے ہم خود مقدمہ درج کروا کے ایسے افراد کو یونیورسٹی سے نکال دیں گے جو نہ تو خود پڑھتے ہیں نہ کسی کو پڑھنے دیتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں