میاں محمودالرشید کی پنجاب میں اصلاحالات لانے کیلئے شہباز شریف کوخیبرپختونخوا کے دورے کی دعوت

ایک ارب درخت بھی گنوائیں گے ، عوام کی اصل خدمت کے گر بھی،یہ بھی سیکھائیں گے وردی بدلنے سے نہیں اصلاحات سے تھانہ کلچر تبدیل ہوتا ہے،بتائیں گے سڑکیں، پل بنانے سے نہیں وسائل عوام پر خرچ کرنے سے قوم بنتی ہے‘احاطہ اسمبلی میں صحافیوں سے گفتگو

پیر 22 جنوری 2018 16:51

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جنوری2018ء) پنجاب میں اصلاحات لانے کیلئے اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشید نے وزیراعلیٰ شہباز شریف کوخیبرپختونخوا کے دورے کی دعوت دیدی۔ پنجاب اسمبلی میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف میاں محمودالرشید نے کہا کہ دورہ خیبر پختونحوا میں وزیراعلیٰ شہباز شریف کوایک ارب درخت کی گنتی بھی کرائیں گے اور عوام کی اصل خدمت کے گر بھی سیکھائیں گے،یہ بھی سیکھائیں گے پولیس کی وردی بدلنے سے نہیں اصلاحات سے تھانہ کلچر تبدیل ہوتا ہے، یہ بھی بتائیں گے سڑکیں اورپل بنانے سے نہیں وسائل عوام پر خرچ کرنے سے قوم بنتی ہے۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں میاں محمودالرشید نے کہا کہ لوگوں کو آشیانہ ملا ہوتا تو نوبت تحقیقات تک نہ آتی،شہباز شریف اداروں کودھمکیاں دینے کی بجائے نیب میں پیشی کی تیاری کریں، انہوں نے کہا کہ قانون حرکت میں آتا دیکھ شہباز شریف کی زبان بھی بڑوں کی طرح بدلنے لگی ہے،خود ساختہ خادم کااصل چہرہ تو نیب نے قوم کو دکھایا شہباز شریف کیا دکھانا چاہتے ہیں اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشید نے ایک اور سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں لاقانونیت عروج پر ہے،56کمپنیوں میں مالی بے ضابطگیوں ، بچوں کیخلاف جرائم پر تشویش ہے لیکن حکومت خود کو جوابدہ نہیں ہی سمجھتی، اجلاس میں تاخیر کرکے ٹال مٹول سے کام لیا جا رہا ہے لہٰذا مطالبہ کرتے ہیں حکومت فی الفور پنجاب اسمبلی کا اجلاس بلا کر نواز شریف کی عدلیہ مخالف تحریک پر اپنی پوزیشن واضح کرے اور زینب کے قتل کی تحقیقات سے متعلق ایوان کو آگاہ کرے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں