ضلعی انتظامیہ نے پیپلز پارٹی کو پانچ فروری کو موچی گیٹ میںجلسے کی اجازت دیدی

پیر 22 جنوری 2018 17:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2018ء) ضلعی انتظامیہ نے پیپلز پارٹی کو پانچ فروری کو موچی گیٹ میں جلسے کی اجازت دیدی ۔ ڈپٹی کمشنر لاہور ڈ ویژن عبد اللہ خان سنبل نے پیپلز پارٹی لاہور کے صدر عزیز الرحمن چن سے ملاقات کے بعد جلسہ کرنے کی اجازت دی ۔

(جاری ہے)

پیپلز پارٹی کے رہنما کی جانب سے ڈپٹی کمشنر کو طے شدہ ضابطہ اخلاق کی پابندی کی یقین دہانی کرا دی گئی ہے جبکہ اس موقع پر سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے بھی طے کیا گیا ۔ پیپلز پارٹی یوم کشمیر پر موچی گیٹ میں جلسے کا انعقاد کرے گی جس سے آصف علی زرداری سمیت دیگر رہنما خطاب کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں