پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ نے ملک کا بیڑا غرق کر دیا ہے ‘ ڈاکٹر یاسمین راشد

پیر 22 جنوری 2018 17:11

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2018ء) پاکستان تحر یک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ عوام کو لٹیروں نے لوٹا ہے ، تحریک انصاف کی بڑھتی ہوئی مقبولیت (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی سے ہضم نہیں ہو رہی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ نے ملک کا بیڑا غرق کر دیا ہے آئندہ الیکشن میں ان دونوں جماعتوں سے عوام کو ہمیشہ ہمیشہ کے لئے نجات مل جائے گی ، پیپلز پارٹی اور نون لیگ ملکر بھی عمران خان کو وزیر اعظم بننے سے نہیں روک سکتی ، انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی جڑیں عوام میں پھیل چکی ہے ، عمران خان وہ واحد لیڈر ہے جو کہ نواز شریف اور آصف زرداری سے ملک کی لوٹی ہوئی دولت واپس لا سکتے ہے ، تحریک انصاف عوام کی امنگوں کی جماعت ہے ، پی ٹی آئی کی قیادت ہی ملک کو بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت رکھتی ہے ، پیپلز پارٹی اور نون لیگ کرپشن لمیٹیڈ پارٹیاں بن چکی ہے ، انہوں نے کہا کہ موجودہ کرپٹ اور لٹیرے حکمرانوں نے ملکی اداروں کو تباہ کیا ہے ، عوام تحریک انصاف کے ساتھ ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں