پنجاب سوشل سیکورٹی کے 6 ملازمین رواں سال سرکاری کوٹے پر حج کی سعادت حاصل کریں گے

پیر 22 جنوری 2018 17:57

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2018ء) پنجاب سوشل سیکورٹی کے 6 ملازمین رواں سال سرکاری کوٹے پر حج کی سعادت حاصل کریں گے۔ ان ملازمین کا نام قرعہ اندازی کے ذریعے سامنے آیا جو صوبائی وزیر راجہ اشفاق سرور کی زیر نگرانی محکمہ سوشل سیکورٹی ہیڈ کوارٹر میں منعقد ہوئی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر راجہ اشفاق سرور کا کہنا تھا کہ پنجاب سوشل سیکورٹی نے پانے ملازمین کو سرکاری کوٹہ پر جج بیت اللہ کی سعادت حاصل کرنے کیلئے قرعہ اندازی کر کے ایک نئی مثال قائم کی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں