وزیراعلیٰ کا پنجاب یونیورسٹی میں طلبا ء کے درمیان تصادم کے واقعہ کا نوٹس، ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کی ہدایت

پیر 22 جنوری 2018 22:31

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جنوری2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے پنجاب یونیورسٹی میں طلبا ء کے درمیان تصادم کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کر لی ہے اورواقعہ کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے کہا کہ تصادم کے ذمہ داروں کیخلاف قانون کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے۔ قانون سب کے لئے برابر ہے اور کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں