ووٹ کے تقدس کیلئے عوام کا جڑ جانا اپنی نوعیت کی پہلی مثال ہی: مریم نواز

پیر 22 جنوری 2018 22:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2018ء) مریم نواز نے نواز شریف کے جلسے میں عوام کی بڑی تعداد میں شرکت کو قومی سیاسی تاریخ کی منفرد مثال قرار دے دیا۔ اپنے ایک ٹویٹر پیغام میں رہنماء مسلم لیگ ن نے نواز شریف کے جلسے میں شرکت کیلئے آنے والوں کی ایک ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ووٹ کے تقدس اور عدل کی بحالی کیلئے عوام کا جڑ جانا اپنی نوعیت کی پہلی مثال ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ابھی تو یہ صرف شروعات ہے اور سمجھنے والوں کیلئے اس شروعات ہی میں بہت نشانیاں پنہاں ہیں۔ اس سے قبل اپنے ایک اور ٹویٹر پیغام میں مریم نواز نے ہری پور جلسے کی ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے نواز شریف کی کال پر لوگوں کے باہر نکلنے پر نہایت مسرت کا اظہار کیا تھا اور اسے اپنے لئے خوشگوار حیرت کا باعث قرار دیا تھا۔ واضح رہے کہ مسلم لیگ نون کے سربراہ میاں نواز شریف سپریم کورٹ کی جانب سے اپنی نااہلی کے فیصلے کے بعد بارہا کہہ چکے ہیں کہ ان کے خلاف عدالتی فیصلہ عوام کی جانب سے ان کو دیئے گئے مینڈیٹ کی توہین ہے لہٰذا وہ ملک میں ووٹ کے تقدس اور عدل کی بحالی کیلئے تحریک چلائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں