معروف اداکار اکشے کمار کی ساس کا انکو ہم جنس پرست سمجھنے کا انکشاف

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 22 جنوری 2018 23:27

معروف اداکار اکشے کمار کی ساس کا انکو ہم جنس پرست سمجھنے کا انکشاف
بمئی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 22جنوری2018ء )معروف اداکار اکشے کمار کی ساس ڈمپل کمپاڈیہ کا انکو ہم جنس پرست سمجھنے کا انکشاف ہوا ہے۔ ٹوئنکل کھنہ کا کرن جوہر کے شو میں اپنی اور اکشے کمار کی شادی سے متعلق کہنا تھا کہ اُن کی والدہ ڈمپل کپاڈیہ انکی اکشے سے شادی کرنے کے بالکل بھی حق میں نہیں تھیں کیوں کہ وہ اکشے کو ہم جنس پرست سمجھتی تھیں۔تفصیلات کے مطابق ٹوئنکل کھنہ کا کرن جوہر کے شو میں اپنی اور اکشے کمار کی شادی سے متعلقدلچسپ انکشاف کر دیا۔

(جاری ہے)

انکا کہنا تھا کہ اُن کی والدہ ڈمپل کپاڈیا اکشے سے شادی کرنے کے خلاف تھیں۔ایسا اس لئیے تھا کہ وہ اکشے کو ہم جنس پرست سمجھتی تھیں۔انہیں لگتا تھا کہ اکشے مردوں سے رغبت رکھتے ہیں۔ انکا مزید کہنا تھا میری والدہ کو ان کی ایک صحافی دوست نے اکشے کے ہم جنس پرست ہونے کا بتایا تھا جس کے بعد والدہ کافی پریشان تھیں ۔اور انہوں نے اکشے کمار کی جانچ پڑتال بھی کرائی ۔مکمل اطمینان کے لیے اکشے کا طبی معائنہ بھی کروایا۔جب انہیں پختہ یقین ہوگیا کہ اکشے ہم جنس پرست نہیں تب وہ ہماری شادی کے لیے راضی ہوئیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں