چوہدری نثار عنقریب پریس کانفرنس میں ڈان لیکس میں کلیدی کرداروں کا نام کھل کر لے رہے ہیں ،ندیم ملک

منگل 23 جنوری 2018 11:23

چوہدری نثار عنقریب پریس کانفرنس میں ڈان لیکس میں کلیدی کرداروں کا نام کھل کر لے رہے ہیں ،ندیم ملک
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔23جنوری2018ء) :سینئر تجزیہ کار ندیم ملک نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار آنے والے ایک دو روز میں پریس کانفرنس کرنے جا رہے ہیں جس میں وہ ڈان لیکس میں ملوث ہونے والے لوگوں کا نام صاف صاف ظاہر کر دیں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ سابق وزیر اطلاعات نشریات پرویز رشید کا کہنا ہے کہ چوہدری نثار نے اسٹیبلشمنٹ کی خوشنودی حاصل کرنے کے لئے انہیں ڈان لیکس کے جھوٹے معاملے میں پھنسایا ہے جس پر چوہدری نثار نے اپنے جواب کے رد عمل میں کہا ہے کہ پرویز رشید مودی کی زبان بول رہا ہے ،اب چونکہ چوہدری نثار اپنی پریس کانفرنس میں ڈان لیکس میں ملوث ہونے والے تقلیدی کردار وں کے نام لے ہیں جس سے پارٹی کے اندر نیاء پنڈورا باکس کھل جائے گا جس سے مسلم لیگ (ن) کونئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا اور پارٹی کے اندر دھڑے بازی کھل کر سامنے آ سکتی ہے۔

 

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں