نیب نے خادم اعلی پنجاب سے 12سوالات کئے ایک کا بھی جواب نہیں دے سکے ،رؤف کلاسرا

منگل 23 جنوری 2018 13:22

نیب نے خادم اعلی پنجاب سے 12سوالات کئے ایک کا بھی جواب نہیں دے سکے ،رؤف کلاسرا
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔23جنوری2018ء) :سینئر تجزیہ کار رؤف کلاسرا نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیب نے وزیراعلی پنجاب شہباز شریف سے 12سوالات کئے لیکن خادم اعلی پنجاب ایک سوال کا بھی جواب نہیں دے سکے ۔ نیب کی جانب سے پہلا سوال یہ تھا کہ پنجاب کے مختلف سرکاری شعبوں میں پبلک سیکٹر کمپنیاں بنانے کا کیا مقصد تھا ،دوسرا ایل ڈی اے اور ایف ڈی کی موجودگی میں پنجاب لینڈ ڈویلپمنٹ بنانے کی کیا ضرورت تھی ،سرکاری کمپنیاں کن قوانین کے تحت بنائی گئیں ،چوتھا سوال جو پبلک سکیٹر میں کمپنیاں بنائی گئیں ہیں ،ضابطے کے تحت ان کے ای سی او ان کے معاملات چلا سکتے ہیں ۔

پانچواں سوال یہ کیا گیا کہ آشیانہ قائد اور آشیانہ اقبال کے منصوبے ایل ڈے کے سپرد کیوں کئے گئے کیونکہ یہ تو ان کے اختیار میں نہیں تھا ،یہ تو بورڈ کا کام تھا ،چھٹا سوال کہ جب آپ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ براہ راست ڈایکٹر کے فیصلے کر رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

ساتواں سوال آشیانہ اقبال کا ٹھیکہ چوہدری اقبال کو دیا گیا تھا جس کو ان کے حکم پر کینسل کر دیا گیااس پر ان کو19کروڑ روپے کا نقصان ہوا اور ان کا منہ بند کرنے کے لئے ان کو پچاس لاکھ کی رقم ادا کی گئی ۔

اٹھواں سوال ،آشیانہ ہاؤسنگ کا منصوبہ چوہدری لطیف سنز سے لے کر احد چیمہ کو ٹرانسفر کیا گیا ،اور آپ نے ایسا کیوں کیا ،نواں سوال اشیانہ اقبال کے سارے گھر حکومت نے خود بنانے کا فیصلہ کیا تھالیکن بعد میں کہا گیا کہ پرائیویٹ سکیٹر کے ذریعے بنائے جائیں گے ایسا کیوں اور کس اتھارٹی کے تحت کیا گیا ۔دسواں سوال یہ پوچھا گیا کہ آشیانہ کا پراجیکٹ جس کمپنی کو دیا گیا 9سال گزرنے کے بعد وہاں پر کام کیوں نہیں کیا گیا اس سے 64ہزار سے زائد غریبوں کے حق پر ڈاکہ ڈالا گیا ہے ۔

گیارہواں سوال آشیانہ سوسائٹی میں جو غریبوں کے ساتھ دھوکا کیا گیا اس کا ذمہ دار کون ہے ۔بارہواں سوال کہ آپ نے حکم دیا تھا کہ آشیانہ منصوبے کی انجینئر نگ کنسلٹسنی خدمات ایم ایس انجینئر نگ کنسلٹنسی سروسز پنجاب کو تین کڑورچالیس لاکھ پر راضی کر لیا گیا اس سوالات کے جواب میں شہباز شریف کے پاس کوئی جوابات موجود نہیں تھی۔مزید یکھنے کے لئے ویڈیو ملاحظہ کریں

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں