زینب قتل کیس ،قیاس آرائیوں پر بات نہ کی جائے ،ملزم عمران علی کے بارے میں جلد تصدیق ہو جائے گی ،راناثناء اللہ

منگل 23 جنوری 2018 15:04

زینب قتل کیس ،قیاس آرائیوں پر بات نہ کی جائے ،ملزم عمران علی کے بارے میں جلد تصدیق ہو جائے گی ،راناثناء اللہ
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔23جنوری2018ء) :وفاقی وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے کہا ہے ملزم عمران علی کے بارے میں قیاس آرائیوں پر بات نہ کی جائے کیونکہ یہ عام بات نہیں ہے کہ اندازہ کی بنیاد پر بات کی جائے ،پیشہ وارانہ ماہر پولیس آفسر اس بات کی تصدیق کر رہے ہیں ،ملزم عمران علی کی فرانزک رپورٹ کا انتظار کیا جا رہا ہے جس کے بعد حتمی فیصلہ ہو سامنے آئے گاکہ زینب کا قاتل یہی ملزم ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے میڈیا ارکان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملزم عمران علی کے اہلخانہ کو حراست میں لئے جانے کے بار ے میں کوئی اطلاع نہیں ،یقینا ہمارے قانون میں قتل کرنے والوں کے لئے پھانسی ہونی چاہے ۔ملزم اگر عمران علی ہے تو یقینا اس کیس کا اسپیشل عدالت میں ٹرائل ہونا چاہے ۔ 

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں