جنوبی افریقہ میں مردہ خاتون نے 10دن بعد بچے کو جنم دے دیا

منگل 23 جنوری 2018 16:00

جنوبی افریقہ میں مردہ خاتون نے 10دن بعد بچے کو جنم دے دیا
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔23جنوری2018ء) :جنوبی افریقہ میں اایک ایسا واقعہ رونماء ہوا جس نے سب کو حیران کر دیا ایک مردہ خاتون نے 10دن بعد ایک صحت مند بچے کو جنم دے دیا ۔برطانوی جریدے کی ڈیلی میل آن لائن رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ جنوبی افریقہ کے ایک گاؤں میٹھسی میں پیش آیا ۔

(جاری ہے)

جہاں33سالہ حاملہ خاتون جس کا نام مفیلسیو نوما سونتو ہے چند روز قبل گھر میں رہتے ہوئے سانس میں تکلیف کی شکایت کی جس کے بعد ان کا علاج کیا گیا لیکن وہ زندگی کی بازی ہار گئی ۔

لیکن  خاتون کی موت کے دس روز بعد اس کی آخری رسومات ادا کرنے کے موقع پر کمپنی کے ملازمو ں نے دیکھا کے خاتون کی میت میں ایک نومولود بچہ موجود ہے۔مقامی میڈیا کے مطابق مردہ خاتون کے رحم سے بچے کی پیدائش کی طبی وجوہات کے حوالے سے ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ موت کے بعد جسم کے پٹھے ڈھیلے پڑ جاتے ہیں جس کے سبب بچے کی پیدائش میں مدد ملتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں