زینب قتل کیس ،ملزم عمران علی کی 4 ملزمان نے مدد کی ،ایک وعدہ معاف گواہ بن گیا

منگل 23 جنوری 2018 16:51

زینب قتل کیس ،ملزم عمران علی کی 4 ملزمان نے مدد کی ،ایک وعدہ معاف گواہ بن گیا
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔23جنوری2018ء) :پنجاب کے علاقے میں ننھی 7سالہ زینب کوزیادتی کے بعد قتل کرنے والے مرکزی ملزم عمران علی کو حراست میں لے لیا گیا ہے ،ملزم عمران علی کی زیادتی کے بعد اس واردات کو چھپانے کے لئے 4ملزمان نے عمران علی نے مدد کی اور جن میں ایک ملزم وعدہ معاف گواہ بھی بن گیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق 5ملزمان کی فرانزک رپورٹ مکمل کر لی گئی ہے اورمکمل رپورٹ جے آئی ٹی ٹیم کو فراہم کر دی گئی ہے ۔قصور پولیس کے مطابق ملزم عمران علی کو جب گرفتار کیا جا رہا تو اس نے پولیس پر گولیاں چلانے کی کوشش بھی کی ۔ پولیس کے مطابق ملزم عمران علی کو 20جنوری کو پاکپتن کے علاقے سے گرفتار کیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں