شریف برادران اپنے آپ کو بادشاہ سلامت سمجھتے ہیں، عدالتیں مرضی کا انصاف کریں تو صحیح ورنہ غلط ہیں‘ قمر زمان کائرہ
متحدہ اپوزیشن کوئی سیاسی اتحاد نہیں، ہم طاہر القادری کے ساتھ صرف سانحہ ماڈل ٹائون کے شہداء کو انصاف دلانے کیلئے ہیں ‘ میڈیا سے گفتگو قصور واقعہ کے ملزم کو پولیس مقابلے میں قتل نہ کیا جائے ،جتنی بار بچیوں سے زیادتی اور قتل کیا اتنی ہی بار اسے سزائے موت دی جائے‘ چوہدری منظور
منگل 23 جنوری 2018 22:22
(جاری ہے)
قمر زمان کائرہ نے کہا ک قصور واقعہ کا ملزم سیریل قاتل ہے۔ حکومت کو چاہیے کہ احتجاج پر جن کے خلاف کیسز بنے ان کے ساتھ نرمی برتے۔انہوں نے کہا کہ شریف برادران اپنے آپ کو بادشاہ سلامت سمجھتے ہیں۔
میاں صاحب کو نیب نے بلایا تو یاد آیا کہ نیب زیادتی کر رہا ہے، عدالتیں شریف برادران کی مرضی کا انصاف کریں تو صحیح ورنہ غلط ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف غلط بیانی کررہے ہیں ، لوڈشیڈنگ جاری ہے، کمیشن بنا لیں اگر لوڈشیڈنگ ختم ہو گئی تو میرا نام بدل لیں ورنہ شہباز شریف بدل لیں۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ متحدہ اپوزیشن کوئی سیاسی اتحاد نہیں، ہم طاہر القادری کے ساتھ صرف سانحہ ماڈل ٹائون کے لیے ہیں۔اس موقع پر چوہدری منظور نے کہا کہ باقی بچیوں کے قتل کے وقت کارروائی ہوجاتی تو زینب بچ جاتی۔ پہلی بچی پر وزیراعلی پنجاب نے نوٹس کیوں نہیں لیا ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ ملزم کو پولیس مقابلے میں قتل نہ کیا جائے اور نہ ہی کسی خود کشی کا رنگ دے کر ملزم کو مارا جائے بلکہ جتنی بار ملزم نے بچیوں سے زیادتی اور قتل کیا اتنی ہی بار ملزم کو سزائے موت دی جائے۔چوہدری منظور نے کہا کہ زینب کیس کے احتجاج میں مرنے والوں کے لواحقین کو معاوضہ 30 لاکھ سے بڑھا کر ایک کروڑ کیا جائے۔قبل ازیں پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ کی زیر صدارت پنجاب اور لاہور کی تنظیموں کے مشترکہ اجلاس منعقد ہوا جس میں سیکرٹری جنرل چوہدری منظور احمد، سینئر نائب صدر اسلم گل، ڈپٹی سیکرٹری جنرل عثمان سلیم ملک، صدر لاہور عزیز الرحمان چن، لاہور ڈسٹرکٹ 1 کے صدر میاں شاہد عباس، ڈسٹرکٹ 2 کے صدر آصف ناگرہ، ڈسٹرکٹ 3 کے صدر عاطف چوہدری، اور ڈسٹرکٹ 4 کے صدر چوہدری امجد جٹ نے شرکت کی دیگر شرکا میں علما ونگ کے صدر علامہ یوسف اعوان، پی وائی او کے صدر ذوہیب بٹ، سیکرٹری جنرل محسن ملہی، فیصل میر، نسیم صابر نے شرکت کی۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
واسا لاہور کی ایک دن کی سب سے بڑی ریکوری، 13 کروڑ 20 لاکھ وصول کرلئے
وزیر ٹرانسپورٹ کا فٹنس سرٹیفیکٹ وروٹ پرمٹ میں تاخیر برتنے پر سخت نوٹس،آن لائن سسٹم کی بلاتعطل فراہمی ..
کمشنر لاہور کی زیر صدارت روٹی و نان کی قیمتوں کے نفاذ و گندم خریداری کے حوالے سے اجلاس
وزیر تعلیم کی ہدایت پر پنجاب کے حساس امتحانی سنٹرز میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کردیئے گئے
صوبے بھر سے ٹیکسوں کی مد میں ہدف پورا نہ کرنیوالے افسران کے خلاف کارروائی کی جائے گئی،مسعود مختار
وقتی فوائد کی بجائے پائیدار ی کی سوچ کو فروغ دینے کی ضرورت ہے، ڈاکٹر خالد محمود
پی ایچ ای سی کے زیر اہتمام قانون ،توہین مذہب وہماری سماجی ذمہ داریاں کے موضوع پر آگاہی سیمینار
چوہدری شافع سے چینی قونصل جنرل کی ملاقات،ٹیکنیکل ایجوکیشن ودیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
حاجی عزیز الرحمن چن کی رہائش گاہ پر وویمن ونگ کی مرکزی صدر فریال تالپور کی 66ویں سالگرہ کی تقریب
پیسی ورکرز اور ان کے اہل خانہ کو مالی مراعات کی فراہمی میں سرگرم عمل ہے،نادیہ ثاقب
نیوزی لینڈ نے پاکستان کو چوتھے ٹی ٹونٹی میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 رنز سے شکست دیدی
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت