گرفتاری سے پہلے ملزم عمران کی کیا حالت تھی ،داڑھی کب منڈوائی

پکڑے جانے سے پہلے ملزم سے ملاقات کرنے والے پڑوسی نے سب بتا دیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 23 جنوری 2018 22:08

گرفتاری سے پہلے ملزم عمران کی کیا حالت تھی ،داڑھی کب منڈوائی
قصور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار- 23جنوری2018ء ):پکڑے جانے سے پہلے ملزم سے ملاقات کرنے والے پڑوسی نے اہم حقائق سے پردہ ہٹا دیا۔پڑوسی کا کہنا تھا کہ زینب قتل کیس کے مرکزی کردار عمران کی گرفتاری سے پہلے حالت خراب تھی ۔ملزم نے دو تین روز قبل داڑھی بھی داڑھی منڈوا لی تھی۔تفصیلات کے مطابق گرفتاری سے پہلے عمران سے ملاقات کرنے والے پڑوسی کا بتانا تھا کہ عمران 3سے 4روز قبل رات کے وقت مجھے پرچون کی دوکان پر ملا تھا اور گھبرایا ہوا۔

(جاری ہے)

میں نے اس سے پوچھا کہ کیا مسئلہ ہے تو عمران نے کہا کہ پولیس والے ڈھونڈ رہے ہیں پتہ نہیں کیا کرتے ہیں۔اس پر پڑوسی نے اسے دلاسہ دیتے ہوئے کہا کہ پولیس والے زیادہ سے زیادہ ٹیسٹ لے لیں گے۔انگوٹھا لگوائیں گے اور دستخط لیں گے۔اگر تم نے کوئی جرم کیا ہے تو تمہیں پریشان ہونا چاہیے ورنہ تمہیں بالکل بھی فکر مند نہیں ہونا چاہیے۔پڑوسی کا مزید کہنا تھا کہ عمران اپنے والد کے ساتھ مزدوری کرتا تھا اور اس نے دو یا تین روز قبل ہی داڑھی منڈوائی تھی ورنہ پہلے اسکی ہلکی ہلکی داڑھی تھی۔اسکے آنے جانے کا کوئی وقت مقرر نہیں تھا اس لیے کسی کو اس پر شک نہیں گزرا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں