ملزم کی سزا کے علاوہ کوئی مطالبہ نہ کرنا

وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ زینب کے والد کو پریس کانفرنس سے قبل دباو میں لاتے رہے اور بتاتے رہے کہ کیا بات کرنی ہے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 24 جنوری 2018 00:04

ملزم کی سزا کے علاوہ کوئی مطالبہ نہ کرنا
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار- 23جنوری2018ء ):پریس کانفرنس کا ڈرامہ بے نقاب ہو گیا،مظلوم کو انصاف دلانے والوں نے مظلوم کو بولنے بھی نہ دیا۔وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ زینب کے والد کو پریس کانفرنس سے قبل دباو میں لاتے رہے اور بتاتے رہے کہ کیا بات کرنی ہے۔وزیر قانون نے کہا کہ قاتل کی سزا کے علاوہ کوئی مطالبہ نہیں کرنا جو معاملہ کرنا ہوا بعد میں کر لیں گے۔

تفصیلات کے مطابق تفصیلات کے مطابق زینب قتل کیس کا مرکزی ملزم 14روز بعد گرفتار کر لیا گیا۔ملزم کی گرفتاری کے لیے مختلف حکومتی اداروں کا ٹیم ورک اپنی مثال آپ ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ملزم کی گرفتاری کا اعلان کرنے کے لیے پریس کانفرنس کی تو پنجاب کے اداروں کی تعریف و توصیف کے پل باندھ دئیے۔

(جاری ہے)

کئی معاملات پر بے شرمی کی انتہا دیکھنے کو ملی،اخلاقیات کا بھی جنازہ نکال دیا گیامظلوم کو انصاف دلانے والوں نے مظلوم کو بولنے بھی نہ دیا۔

مقتولہ زینب کے والد نے بولنا چاہا تو انکا مائیک شہباز شریف نے بند کر دیا جبکہ انکے ساتھ بیٹھے ملک احمدخان نے انکے سامنے سےمائیک اٹھا لیا۔دوسری جانب پریس کانفرنس سے قبل رانا ثنا اللہ زینب کے والد دباو میں لاتے رہے اور بتاتے رہے کہ کیا بات کرنی ہے۔صوبائی وزیر قانون کا کہنا تھا کہ مجھے نہیں پتہ کہ آپ کیا مطالبات لکھ کر لائے ہیں مگر یہاں قاتلوں کی سزا کے علاوہ کوئی مطالبہ نہیں کرنا۔جو بھی بات ہوئی وہ بعد میں کریں لیں گے اور آپ سے بھی تعاون بھی کریں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں