اُردو پوائنٹ پاکستان لاہورلاہور کی خبریںعاصمہ جہانگیر کو سپرد خاک کر دیا گیا، نماز جنازہ میں ججز صاحبان ، سیاسی ..

عاصمہ جہانگیر کو سپرد خاک کر دیا گیا، نماز جنازہ میں ججز صاحبان ، سیاسی و سماجی شخصیات اوروکلا کی کثیر تعداد کی شرکت

مرحومہ کی رسم قل آج ( بدھ ) انکی رہائشگاہ پر ادا کی جائیگی،سی سی پی او ،ڈی آئی جی سکیورٹی کے انتہائی کاجائزہ لینے کیلئے خودموجود رہے , نماز جنازہ میں چیف جسٹس محمد یاور علی ، جسٹس انوار الحق ، جسٹس شہرام سرور چوہدری سمیت دیگر ججز صاحبان،رضا ربانی ،اشتر اوصاف سمیت دیگر کی شرکت

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 فروری2018ء) معروف قانون دان اور انسانی حقوق کی علمبردار عاصمہ جہانگیر کو نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد سپرد خاک کر دیا گیا، نماز جنازہ میں ججز صاحبان ، سیاسی و سماجی شخصیات اوروکلا برادری کی کثیر تعداد نے شرکت کی ، مرحومہ کی رسم قل آج ( بدھ ) انکی رہائشگاہ پر ادا کی جائے گی ۔ معروف قانون دان عاصمہ جہانگیر جو اتوار کے روز دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئی تھیں کی میت سرد خانے سے ان کی رہائشگاہ پرمنتقل کی گئی ۔

نماز جنازہ کی ادائیگی کیلئے میت کو انکی رہائشگاہ سے قذافی اسٹیڈیم سے ملحقہ کھلے مقام پر لایا گیا جہاں سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے ۔ نماز جنازہ میں شرکت کیلئے آنے والوں کو واک تھرو گیٹ سے گزارا گیا ۔

(خبر جاری ہے)

سی سی پی او لاہور کیپٹن (ر) امین وینس او ر ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف سمیت پولیس کے دیگر اعلیٰ حکام سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے موجود رہے ۔

نماز جنازہ حیدر فاروق مودودی نے پڑھائی جس میں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹر جسٹس محمد یاور علی ، جسٹس انوار الحق ، جسٹس شہرام سرور چوہدری ، جسٹس شاہد بلال حسن ، جسٹس صداقت علی خان ، جسٹس ساجد محمود سیٹھی ، جسٹس شاہد جمیل خان ، جسٹس فیصل زمان خان ، سیشن جج لاہور عابد حسین قریشی ، چیئرمین سینیٹ رضا ربانی ، اٹارنی جنرل آف پاکستان اشتر اوصاف ،ایڈووکیٹ جنرل پنجاب شکیل الرحمان ، سابق وفاقی وزیر پرویز رشید ، سابق گورنر پنجاب شاہد حامد ،پیپلز پارٹی کے رہنما و سینئر قانون دان اعتزاز احسن ، منظور احمد وٹو ، فیصل میر ، پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی ، کمشنر لاہور ڈویژن عبداللہ خان سنبل ، عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما میاں افتخار ، سابق ڈپٹی اٹارنی جنرل شیخ انوار الحق ، غلام شبیر ،وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل کامران مرتضیٰ ، اعظم نذیر تارڑ ، چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی پاکستان بار حفیظ الرحمان چوہدری ، شفقت محمود چوہان ، عابد ساقی ، احسن بھون ، سینئر صحافی حامد میر ،شکیل اعوان ، عبداللہ ملک ، فیصل میر ، امتیاز عالم ، علی ہدیٰ کوثر ، یاسین سوہل ، ظفر اللہ نعیم ، نائب صدر ہائیکورٹ بار راشد لودھی ، شیخ انوار الحق ، سابق وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل برہان معظم ملک ، سید کلب حسین ، یاسین آزاد ، جسٹس (ر) شاہد بخاری ، صدر سپریم کورٹ بار پیر کلیم احمد خورشید ، ظفر اقبال کلانوری ایڈووکیٹ ، اقبال چوہدری ، محی الدین وانی ، سابق ایڈووکیٹ جنرل مصطفی رمدے ، غلام سرور نہنگ ، سی سی پی او لاہور کیپٹن (ر) امین وینس ، ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف ،ایس پی ڈسپلن طارق عزیز ، عامر سعید راں اور طاہر نصر اللہ وڑائچ سمیت دیگر سیاسی و سماجی شخصیات اور وکلاء سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ لوگوں نے شرکت کی ۔

نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب اور درجات کی بلندی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔ نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد مرحومہ کو بیدیاں روڈ پر واقع ان کے فارم ہائوس میں سپرد خاک کر دیا گیا جہاں مختلف شخصیات کی جانب سے انکی قبر پر پھولوں کی چادریں بھی چڑھائی گئیں۔مرحومہ کی رسم قل آج بروز بدھ 3بجے 121ای حالی روڈ پر واقع ان کی رہائشگاہ پر ادا کی جائے گی ۔

اپنی رائے کا اظہار کریں -

لاہور شہر کی مزید خبریں