لاہور،گردے کی غیرقانونی پیوندکاری کرنے والے ڈاکٹر سمیت 3 افراد گرفتار،مقدمہ درج

ہفتہ 17 فروری 2018 14:39

لاہور،گردے کی غیرقانونی پیوندکاری کرنے والے ڈاکٹر سمیت 3 افراد گرفتار،مقدمہ درج
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 فروری2018ء) لاہور میں پولیس نے غیر قانونی طور پر گردے کی پیوندکاری کرنے والے ڈاکٹر سمیت 3 افراد کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔تھانہ مسلم ٹا ئو ن پولیس کے مطابق اوکاڑہ کے رہائشی رحمت علی کا گردہ غیر قانونی طور پر ٹرانسپلانٹ کیا گیا۔پولیس نے کارروائی کرکے ڈاکٹر خالد محمود اور مذکورہ مریض رحمت سمیت 3 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق مریض رحمت اس وقت شیخ زید اسپتال میں زیر علاج ہے۔واقعے کا مقدمہ ڈائریکٹر ہیومن آرگنز ٹرانسپلانٹ اتھارٹی عمران احمد کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے ۔واضح رہے کہ گذشتہ برس لاہور میں گردوں کی غیر قانونی پیوند کاری سے متعلق کافی کیسز سامنے آئے تھے اور ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے اس مکروہ دھندے میں ملوث ڈاکٹروں سمیت متعدد افراد کو گرفتار کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں