مجرم عمران علی کو سر عام پھانسی دینے پر غور کیا جا سکتا ہے۔ صوبائی وزیر قانون

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 17 فروری 2018 14:14

مجرم عمران علی کو سر عام پھانسی دینے پر غور کیا جا سکتا ہے۔ صوبائی وزیر قانون
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 فروری 2018ء): کوٹ لکھپت جیل میں انسداد دہشتگردی عدالت کے جج جسٹس سجاد احمد نے زینب قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا۔ اس فیصلے پر زینب کے والدین نے بھی اطیمنان کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ مجرم کو سر عام تختہ دار پر لٹکایا جائے۔

(جاری ہے)

اس معاملے پر صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے کہا کہ زینب قتل کے مجرم کو سزا دے کر عبرت کا نشان بنا دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجرم کو عربت کا نشان بنانے کے فیصلے پر سب متفق ہیں، مجرم کو سر عام پھانسی دینے کے مطالبے پر غور کیا جا سکتا ہے۔ لیکن سر عام پھانسی دینے کے فیصلے سے پہلے عدالتی رہنمائی درکار ہو گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں