وٹس ایپ استعمال کرنے والوں کے لیے ہائی الرٹ، وٹس ایپ ہیک کرنے کی تخریب کاریاں شروع

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 17 فروری 2018 15:32

وٹس ایپ استعمال کرنے والوں کے لیے ہائی الرٹ، وٹس ایپ ہیک کرنے کی تخریب کاریاں شروع
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 فروری 2018ء) : پنجاب میں معروف میسجنگ سروس وٹس ایپ کو ہیک کرنے کے لیے تخریب کاریوں کا آغاز ہو گیا ہے جس کے پیش نظر وٹس ایپ استعمال کرنے والوں کے لیے ہائی الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔ ویب سائٹ لنکس سے وٹس ایپ اور وٹس ایپ گروپس کو ہیک کیا جا سکتا ہے۔ صارفین کو قرعہ اندازی میں حصہ لینے کے لیے ایک لنک وٹس ایپ کیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

جس پر کلک کرنے سے صارفین کے اکاؤنٹس ہیک ہونے کا خدشہ ہے۔ ہیکرز آپ کی فون لسٹ میں موجود نمبرز ، پیغامات اور وٹس ایپ پر موجود گروپس کی تفصیلات بآسانی حاصل کرسکتا ہے۔ ہیکرز صارفین کو قرعہ اندازی میں شامل ہونے اور مختلف انعامات جیتنے کا لالچ دے کر یہ لنکس 7 یا 14 دوستوں کو فارورڈ کرنے کی ہدایت بھی کرتے ہیں۔ پنجاب حکومت کی جانب سے جاری ہائی الرٹ کے مطابق وٹس ایپ صارفین ان لنکس پر کلک کرنے اور انہیں آگے بھیجنے سے گریز کریں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں