آصف زرداری نےجعلی پولیس مقابلوں کےمفرورملزم راؤ انوارکوبہادربچہ قراردے دیا

راؤانواروہ بہادربچہ ہے جوایم کیوایم سے لڑائی میں بچ گیا،کراچی آپریشن میں 54ایس ایچ اوزمیں 53مارے گئے ہیں،ماورائے عدالت 444 قتل ہوئے توپٹیشنزکہاں ہیں؟ نقیب اللہ قتل کیس کاپھرسے جائزہ لینا ہوگا۔نجی ٹی وی کو انٹرویو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 17 فروری 2018 18:52

آصف زرداری نےجعلی پولیس مقابلوں کےمفرورملزم راؤ انوارکوبہادربچہ قراردے دیا
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17 فروری 2018ء) : پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری نے جعلی پولیس مقابلوں کے مفرورملزم سابق ایس ایس پی راؤ انوار کو بہادر بچہ قرار دے دیا ہے۔انہوں نے کہاکہ راؤ انوار وہ بہادر بچہ ہے جوایم کیوایم سے لڑائی میں بچ گیا ہے،ایم کیوایم کیخلاف کراچی آپریشن میں 54ایس ایچ اوزمیں 53مارے گئے ہیں،ماورائے عدالت 444 قتل ہوئے توپٹیشنزکہاں ہیں،معاملے کاپھرسے جائزہ لیناہوگا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق صدرآصف زرداری نے اپنے ایک انٹرویو میں کہاکہ نقیب اللہ کیس کا سب کو پیچھے ہٹ کر معاملے کا پھر سے جائزہ لینا چاہیے۔نقیب اللہ کیس کو میڈیا نے ہوا دی تھی۔ انہوں نے کہا کہ راؤ انوار وہ بہادر بچہ ہے جوایم کیوایم سے لڑائی میں بچ گیا ہے،ایم کیوایم کیخلاف کراچی آپریشن میں 54ایس ایچ اوزمیں 53مارے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب ایم کیوایم دوبارہ اقتدار میں واپس آئی تو راؤ انوار انڈر گراؤنڈ ہوگئے تھے۔

واضح رہےملیر کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں13جنوری کو سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار نے ایک نوجوان نقیب اللہ محسود کودہشتگرد قرار دیتے ہوئےپولیس مقابلے میں مار دیا تھا۔چیف جسٹس سپریم کورٹ کے ازخود نوٹس پرنقیب اللہ قتل کیس سپریم کورٹ میں زیرسماعت ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں