زینب کے ورثاء کوبلاتاخیر انصاف کی فراہمی کولائق تحسین ہے،نوازشریف

جج سجاد نےجس جذبےسے قانونی تقاضے پورے کیے،خوش آئندہ ہے،ایسے فیصلے گھناؤنے جرائم کاراستہ روکنے میں سنگ میل کی حیثیت رکھتے ہیں۔سابق وزیراعظم نوازشریف کافیصلے پرردعمل

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 17 فروری 2018 19:20

زینب کے ورثاء کوبلاتاخیر انصاف کی فراہمی کولائق تحسین ہے،نوازشریف
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17 فروری 2018ء) : مسلم لیگ ن کے قائد اورسابق وزیراعظم محمد نوازشریف نے زینب کے ورثاء کوبلا تاخیر انصاف کی فراہمی کولائق تحسین قرار دے دیاہے۔انہوں نے کہاکہ جج سجاد نے جس جذبے سے قانونی تقاضے پورے کیے وہ خوش آئندہ ہے،ایسے فیصلے گھناؤنے جرائم کاراستہ روکنے میں سنگ میل کی حیثیت رکھتے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف نے زینب قتل کیس کے ملزم عمران کوسزائے موت دینے کے عدالتی فیصلے کوسراہتے ہوئے کہاکہ زینب کے ورثاء کوبلاتاخیر انصاف کی فراہمی لائق تحسین ہے۔

انہوں نے کہاکہ جج سجاد نے جس جذبے سے قانونی تقاضے پورے کیے وہ خوش آئندہ ہے۔ایسے فیصلے گھناؤنے جرائم کاراستہ روکنے میں سنگ میل کی حیثیت رکھتے ہیں۔انسداد دہشتگردی عدالت نے محنت سے قانونی تقاضے پورے کیے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کوٹ لکھپت جیل میں انسداد ددہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج سجاد احمد نے زینب قتل کیس میں ملزم عمران علی کومجرم قراردیتے ہوئے 4 مرتبہ سزائے موت ،عمر قید اور20 لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کی سزا سنادی ہے۔

عدالت نے عمران علی کو زینب کو اغوا کرنے، زینب سے جنسی زیادتی کرنے ، زینب کو قتل کرنے اور 7 اے ٹی اے کے تحت 4 مرتبہ سزائے موت کا حکم دیا، زینب کے ساتھ بد فعلی کرنے پر عمران علی کو عمر قید اور25 لاکھ روپے جرمانہ اور جبکہ زینب کی لاش کو گندگی کے ڈھیر میں پھینکنے اور بے حُرمتی پر عمران علی کو 7 سال قید کی سزا اور دس لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں