ڈونلڈ ٹرمپ نے جنرل باجوہ کو مشرف تصور کر کے غلطی کی،وہ ڈٹ کر امریکی دھمکیوں کا مقابلہ کر رہے ہیں،برطانوی تھنک ٹینک کا اعتراف

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 17 فروری 2018 19:23

ڈونلڈ ٹرمپ نے جنرل باجوہ کو مشرف تصور کر کے غلطی کی،وہ ڈٹ کر امریکی دھمکیوں کا مقابلہ کر رہے ہیں،برطانوی تھنک ٹینک کا اعتراف
لندن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 17فروری 2018ء ): برطانیہ کے معروف تھنک ٹینک رائل یونائیٹڈ سروسز انسٹی ٹیوٹ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے حق میں بڑا بیان دے دیا۔برطانوی تھنک ٹینک رائل یونائیٹڈ سروسز انسٹی ٹیوٹ کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے جنرل باجوہ کو مشرف تصور کر کے غلطی کی،وہ ڈٹ کر امریکی دھمکیوں کا مقابلہ کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے معروف تھنک ٹینک رائل یونائیٹڈ سروسز انسٹی ٹیوٹ نے اپنی رپورٹ میں تجزیہ کیا ہے کہ جنرل باجوہ کی سربراہی میں پاک فوج، امریکی انتظامیہ کی جانب سے دی جانے والی دھمکیوں کا ڈٹ کر سامنا کر رہی ہے اور جنرل پرویز مشرف کے دور کے مقابلے میں زیادہ پُر اعتماد ہے۔

برطانوی تھنک ٹینک کی رپورٹ کے مطابق یہ واضح کردیا گیا ہے کہ اب پاکستانی فوج کو نہیں بلکہ دنیا کو ڈو مورکرنا ہے۔رائل یونائیٹڈ انسٹی ٹیوٹ کی رپورٹ کے مطابق روس، چین، ترکی اور ایران پاکستان کے دفاع کے لیے سامنے آ چکے ہیں اور امریکا اسلام آباد پر اب کنٹرول نہیں رکھتا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ امریکی انتظامیہ نے جنرل باجوہ کو پرویز مشرف سمجھ کر غلطی کی ہے جو امریکی دھمکی پر ڈر گئے تھے، جبکہ جنرل باجوہ نے امریکا کی تمام دھمکیوں اور درخواستوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں