نقیب اللہ قتل کیس:آصف زرداری نے راؤ انوارسے متعلق بیان پرمعذرت کرلی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 17 فروری 2018 19:35

نقیب اللہ قتل کیس:آصف زرداری نے راؤ انوارسے متعلق بیان پرمعذرت کرلی
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17 فروری 2018ء) :پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے سابق ایس ایس پی راؤ انوارسے متعلق بیان پرمعذرت کرلی ہے۔انہوں نے کہاکہ میرے بیان سے اگرکسی کوتکلیف پہنچی ہے تومعذرت کرتاہوں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق صدر آصف زرداری نقیب اللہ قتل کیس کے مفرورملزم سابق ایس ایس پی راؤ انوار سے متعلق بیان پراظہار افسوس کرتے ہوئے کہاکہ میرے بیان سے اگرکسی کوتکلیف پہنچی ہے تومعذرت کرتاہوں۔

(جاری ہے)

واضح رہے سابق صدرآصف زرداری نے اپنے ایک انٹرویو میں کہاکہ نقیب اللہ کیس کا سب کو پیچھے ہٹ کر معاملے کا پھر سے جائزہ لینا چاہیے۔نقیب اللہ کیس کو میڈیا نے ہوا دی تھی۔ انہوں نے کہا کہ راؤ انوار وہ بہادر بچہ ہے جوایم کیوایم سے لڑائی میں بچ گیا ہے،ایم کیوایم کیخلاف کراچی آپریشن میں 54ایس ایچ اوزمیں 53مارے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب ایم کیوایم دوبارہ اقتدار میں واپس آئی تو راؤ انوار انڈر گراؤنڈ ہوگئے تھے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں