نواز شریف بتائیں کیا آئین عوام کو اداروں کے خلاف اکسانے کی اجازت دیتا ہی ‘عبدالعلیم خان

پی ٹی آئی کا کرپشن کے خلاف عزم مضبوط ہے ،لودھراں کا سرکاری خرچے پر دورہ قابل مذمت ہے ،چور محلہ کمیٹی کا سربراہ نہیں بن سکتا تو سیاسی جماعت کی کیسے قیادت کر سکتا ہی ‘کارکنوں سے گفتگو

ہفتہ 17 فروری 2018 20:03

نواز شریف بتائیں کیا آئین عوام کو اداروں کے خلاف اکسانے کی اجازت دیتا ہی ‘عبدالعلیم خان
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2018ء) پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ نواز شریف بتائیں کہ کیا آئین پاکستان عوام کو قومی اداروں کے خلاف اشتعال دلانے اور اکسانے کی اجازت دیتا ہی ،کوئی چور یا لٹیرا کسی محلہ کمیٹی کا سربراہ نہیں بن سکتا تو وہ کسی سیاسی جماعت کی کیسے قیادت کر سکتا ہے ۔

انہوں نے چیئرمین سیکرٹریٹ میں پارٹی کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کا کرپشن کے خلاف عزم اور حوصلہ انتہائی مضبوط ہے اورہم 20سالہ جدوجہد کو ضرور ثمر آور کریں گے ۔لودھراں کی حادثاتی کامیابی کا سرکاری خرچے پر جشن منانے کیلئے دورہ قابل مذمت ہے پٹواریوں اور ٹیچروں کو جمع کر کے شریف برادران درحقیقت اپنی خفت مٹانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ غلام اداروں اور اشاروں پر چلنے والی بیوروکریسی کے ذریعے کرپشن سے مال کمانے اور اس کو تحفظ دینے والے شریفوں کو برس ہا برس تک کھلی چھوٹ حاصل رہی،اسمبلی سیٹوں، وزارتوں اور میگا پراجیکٹس سمیت ہر شعبے میں کرپشن کی منڈی لگانے والے اب احتساب کے شکنجے میں آئے ہیں تو صفائی پیش کرنے کی بجائے پورے نظام عدل کو ہی نشانے پر رکھ لیا۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور مریم نواز کے لہجوں میں زہرناکی محترم اداروں کیخلاف بغض کا نتیجہ ہے،کرپشن پر حساب مانگنے والا کوئی چہرہ ان کو برداشت نہیں ہورہا، عدلیہ پر براہ راست حملوں کے باوٍجود ان کو بچ نکلنے کا راستہ نہیں ملے گا،کٹھ پتلی حکومت کی موجودگی میں ووٹوں کا کاروبار کرنے والے آئندہ الیکشن میں خوار ہونے سے قبل ہی جیلوں میں ہونگے ۔عبدالعلیم خان نے کہا کہ اسحاق ڈار کو سینٹر بننے کی اجازت دینا عوامی مینڈیٹ کی بد ترین توہین ہے ،لوٹ مار کرنے والے بے نقاب ہو چکے ہیں جن کی اقتدار میں رہنے کی ہوس ابھی تک پوری نہیں ہو رہی انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نئے عزم اور حوصلے کے ساتھ میدان میں نکلے گی اور انشاء اللہ2018کا سال عملی تبدیلی کا پیغام لائے گا ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں