وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی عاصمہ جہانگیر کی رہائشگاہ آمد ،اہل خانہ سے اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی

ہفتہ 17 فروری 2018 21:23

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی عاصمہ جہانگیر کی رہائشگاہ آمد ،اہل خانہ سے اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی
ْلاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2018ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے معروف قانون دان عاصمہ جہانگیر کے انتقال پر ان کی رہائشگاہ پر جا کر اہل خانہ سے اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی ۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی حافظ آباد سے واپسی پر عاصمہ جہانگیر کی رہائشگاہ پہنچے اور ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔ شاہد خاقان عباسی نے عاصمہ جہانگیر کی آئین و قانون اور جمہوریت کیلئے خدمات کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا ۔ وزیر اعظم کی آمد کی وجہ سے سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں