شہبازشریف نے نہ صرف پنجاب بلکہ پاکستان کی خدمت کی ہے‘نوازشریف

شہبازشریف نے لوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلئے بجلی کے منصوبے اپنی نگرانی میں ریکارڈ مدت میں مکمل کرائے ہیں شہبازشریف کی محنت کی بدولت کئی منصوبے وقت سے پہلے مکمل ہوئے ہیں‘نوازشریف کا وزیراعلی پنجاب کو خراج تحسین

ہفتہ 17 فروری 2018 21:54

شہبازشریف نے نہ صرف پنجاب بلکہ پاکستان کی خدمت کی ہے‘نوازشریف
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2018ء) پاکستان مسلم لیگ( ن) کے سربراہ محمد نوازشریف نے منعقدہ ورکرز کنونشن کے دوران اپنے خطاب میں وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف کی عوامی خدمت کے جذبے او رفلاح عامہ کے لئے انتھک محنت کو سراہتے ہوئے کہا کہ جس طرح میں نے 1985ء سے عوام کی خدمت کو اپنا مشن بنایا ہواہے اسی طرح شہبازشریف اس سفر کو آگے بڑھا رہے ہیں -وزیراعلی شہبازشریف نے نہ صرف پنجاب بلکہ پاکستان کی خدمت کی ہی-شہبازشریف نے لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لئے بجلی کے منصوبے اپنی نگرانی میں ریکارڈ مدت میں مکمل کرائے ہیں-ماضی میں جو منصوبے کئی کئی سال نہیں لگتے تھے، شہبازشریف نے بجلی کے منصوبے 20 ماہ کی ریکارڈمدت میں لگائے ہیں-شہبازشریف کی محنت کی بدولت کئی منصوبے وقت سے پہلے مکمل ہوئے ہیں-تعلیم اور صحت کے میدان میں بھی شہبازشریف کی کارکردگی اپنی مثال آپ ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں