بھارتی فوج کے کرنل کو آئی ایس آئی کو حساس راز فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 17 فروری 2018 22:20

بھارتی فوج کے کرنل کو آئی ایس آئی کو حساس راز فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا
نئی دہلی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 17فروری 2018ء ):بھارتی فوج کے کرنل کو آئی ایس آئی کو حساس راز فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔ افسر کولکھنو تفتیشی مرکز پہنچا دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ملٹری انٹیلی جنس نے جبل پور میں فوج کے ہیڈ کوارٹر میں تعینات لیفٹیننٹ کرنل کی سرکاری رہائشگاہ پر چھاپہ مارا گیا اور رہائش گاہ کی تلاشی لینے کے دوران کئی اہم نوعیت کے دستاویزات ضبط کرنے کا دعویٰ کیا۔

(جاری ہے)

ملٹری انٹیلی جنس کے اہلکاروں نے لیفٹیننٹ کرنل کو گرفتار کر کے اس سے پوچھ گچھ کے لئے لکھنو تفتیشی مرکز منتقل کر دیاگیا۔ دفاعی ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی کہ حساس نوعیت کے راز پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کو فراہم کرنے کے الزام میں لیفٹیننٹ کرنل کو گرفتار کر کے اس سے تفتیش کی جا رہی ہے تاہم گرفتار افسر کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ۔یاد رہے کہ گزشتہ دنوں ایک گروپ کیپٹن کو بھی اسی قسم کے الزامات لگا کر گرفتار کیا گیا تھا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں