اگر راؤ انوار ائیرپورٹ پر مل جائے تو اس سے بھی پہلے یہ پوچھے جائے گا کہ آپ کا عمران خان کی تیسری شادی کے بارے میں کیا خیال ہے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 20 فروری 2018 11:17

اگر راؤ انوار ائیرپورٹ پر مل جائے تو اس سے بھی پہلے یہ پوچھے جائے گا کہ آپ کا عمران خان کی تیسری شادی کے بارے میں کیا خیال ہے
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔20فروری 2018ء) اگر راؤ انوار ائیرپورٹ پر مل جائے تو اس سے بھی میڈیا پوچھے گا کہ آپ کا عمران خان کی تیسری شادی کے بارے میں کیا خیال ہے۔تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں عمران خان کی شادی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے ضرار کھوڑو کا کہنا تھا کہ عمران خان کی تیسری شادی کو الیکڑانک میڈیا اور پرنٹ میڈیا پر بہت بڑھا چڑھا کر پیش کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ اگر مجھے بینک میں ڈکیتی کرنی ہوتی تو یہ ایک سنہری موقع تھا کیونکہ عمران خان کی شادی کی خبروں میں سب اتنا مصروف تھے کہ کسی نے میری طرف مڑ کر ہی نہیں دیکھنا تھا۔ضرار کھوڑو کا کہنا تھا کہ اس وقت راؤ انوار مفرور ہے اور پولیس انہیں تلاش کرنے کے لئے چھاپے بھی ما رہی ہے لیکن کہ اگر ائیر پورٹ پر راؤ انوار خودآ جائے اور کہے کہ میں آ گیا ہوں تو میڈیا پچھلی ساری باتیں بھول جائے اور اسے روک کرسب سے پہلے یہ پوچھے کہ آپ کا عمران خان کی تیسری شادی کے بارے میں کیا خیال ہے۔

(جاری ہے)

ضرور کھوڑو کامزید کہنا تھا کہ عمران خان کی شادی کب ہوئی ۔کس سے ہوئی اور کیوں ہوئی جیسے سوالات میڈیا پر چلتے رہے۔یاد رہے کہ عمران خان کی تیسری شادی بشری مانیکا سے ہوئی۔عمران خان کی پہلی دو شادیوں کی طرح اس شادی کو میڈیا پر بڑھا چڑھا کر پیش کیا گیا۔اور یہ شادی کو دو دن گزر جانے کے باوجود ابھی بھی عمران خان کی تیسری شادی میڈیا میں خبروں کی زینت بنی ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں