ان کاؤنٹر اسپیشلسٹ عابد باکسر کو دبئی سے پاکستان منتقل کردیا گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 20 فروری 2018 11:54

ان کاؤنٹر اسپیشلسٹ عابد باکسر کو دبئی سے پاکستان منتقل کردیا گیا
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 فروری 2018ء) : ان کاؤنٹر اسپیشلسٹ عابد باسکر کو دبئی سے پاکستان منتقل کر دیاگیاہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جعلی پولیس مقابلوں کے ماہر عابد باکسر کو دبئی سے پاکستان منتقل کر دیا گیا ہے ۔ حکومت نے پاکستان منتقلی پر عابد باکسر کو خفیہ مقام پر منتقل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

حکومت کی ہدایت پر عابد باکسر کو نامعلوم خفیہ مقام پر منتقل کیا جائےگا۔

عابد باکسر پر الزام عائد ہے کہ انہوں نے کئی جعلی مقابلے کیے۔یاد رہے کہ سابق پولیس انسپکٹر عابد باکسر کو رواں ماہ کے آغاز میں دبئی میں گرفتار کیا گیا تھا۔عابد باکسر کو پنجاب میں جعلی پولیس مقابلوں کا ماسٹر مائنڈ سمجھا جاتا ہے ، عابد باکسر گوالمنڈی ،فیروز والا اور دیگر مقدمات میں ملوث تھا۔ جبکہ جرائم کی دنیا سے بھی عابد باکسر ایک گہرا تعلق تھا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں