پاکستان کو اقوام عالم میں سربلند، باوقار اور خودمختار دیکھنا چاہتے ہیں‘شہبازشریف
منفی سیاست کی وجہ سے ترقی کے سفر میں ہونیوالی تاخیر کا ازالہ شب و روز محنت سے کر رہے ہیں،موجودہ عالمی حالات کے تناظر میں پاکستان منفی سیاست کا متحمل نہیں ہوسکتا اوورسیز پاکستانیز کمیشن بیرون ملک مقیم پاکستانی بھائیوں کے مسائل کے حل کیلئے پوری طرح فعال اور مستعد ہے‘وزیراعلیٰ پنجاب
منگل 20 فروری 2018 18:19
(جاری ہے)
دیار غیر میں مقیم شب و روز محنت کرنے والے پاکستانیوں نے لگن سے اپنا مقام پیدا اور وطن عزیز کا نام روشن کیا۔ دنیا بھر میں پاکستانی پروفیشنلز اپنی قابلیت کا لوہا منوا رہے ہیں۔
پاکستانیوں کی ہنرمندی اور خداداد صلاحیتوں کو دنیا مانتی ہے۔ وزیراعلیٰ شہبازشریف نے کہا کہ مشرق وسطیٰ کی ترقی میں پاکستانی پروفیشنلز اور ہنرمندوں کا کردار ناقابل فراموش ہے۔ مڈل ایسٹ میں بسنے والے پاکستانیوں نے وطن عزیز کی معیشت کے استحکام میں بھی کلیدی کردار ادا کیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ زندگی عوام کی خدمت اور ان کے مسائل کے حل کیلئے وقف ہے۔ 2018 کے الیکشن میں جیت کر عوامی فلاح و بہبود کے مزید میگاپراجیکٹس لائیں گے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیز کمیشن بیرون ملک مقیم پاکستانی بھائیوں کے مسائل کے حل کیلئے فعال اور مستعد ہے اور صوبہ بھر کے اضلاع میں کمیٹیاں بھی اسی مقصد کیلئے خدمات سرانجام دے رہی ہیں۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) مشرق وسطیٰ کے صدر چوہدری نورالحسن تنویر نے کہا کہ شہبازشریف نے خدمت اور سیاست کے اعلیٰ معیار قائم کئے ہیں۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے میگاپراجیکٹس کی ملک کی 70 سالہ تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور ان کی سلامتی اور ترقی کیلئے دعا گو ہیں۔وائس چیئرمین اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب خالد شاہین بٹ اورکمشنر افضال بھٹی بھی اس موقع پر موجود تھے۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
سیشن عدالت لاہور ، بجلی چوری کے ملزمان پر 12 لاکھ روپے جرمانہ عائد
فتنہ پارٹی بشری بی بی کی صحت سے متعلق پراپیگنڈہ کر رہی ہے ، عظمی بخاری
ڈی جی پی ڈی ایم اے کی زیر صدارت اہم اجلاس
ڈاکٹر فریاد حسین نے ایم ایس جنرل ہسپتال کے عہدہ کا چارج سنبھال لیا
یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور کے ڈویژن آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے زیر اہتمام تقریب تقسیم اسناد
جنہوں نے فیصلے کیے اور جنہیں حکومت میں بٹھایا دونوں ہی پھنس گئے ہیں، امیر جماعت اسلامی
صوبہ پنجاب سے قومی اسمبلی کی دومخصوص نشستوں کا شیڈول جاری
حلقہ این اے 148 ملتان اور پی پی 269مظفر گڑھ میں ضمنی انتخابات کی سرگرمیاں جاری
طارق محمود کسٹم انٹیلی جنس کے کنوینر مقرر
پنجاب کے ہائی اور ہائر سیکنڈری سکولوں میں لائبریریز نہ ہونے کا انکشاف
جناح ہائوس جلائو گھیرائو مقدمے میں پی ٹی آئی رہنما طیبہ راجہ کے وارنٹ گرفتاری جاری
ن) لیگ کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، صنم جاویدو دیگر فرد جرم کیلئے طلب
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
فتنہ پارٹی بشری بی بی کی صحت سے متعلق پراپیگنڈہ کر رہی ہے ، عظمی بخاری
-
وزیرِاعظم شہبازشریف کی ایبٹ آباد آمد، شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے والد اور بچوں سے اظہار تعزیت
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
راولپنڈی، مسافر بس میں ڈکیتی، ڈاکو کی فائرنگ سے مسافر جاں بحق بس کا ڈرائیور زخمی
-
جنہوں نے فیصلے کیے اور جنہیں حکومت میں بٹھایا دونوں ہی پھنس گئے ہیں، امیر جماعت اسلامی
-
پنجاب پولیس کی وردی پہننے پر وزیر اعلیٰ مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
-
سرگودھا کے قصبہ بھلوال شہر سے 25 سالہ دوشیزہ کو اغواء کر کے گلے میں دوپٹہ ڈال کر قتل کر دیا گیا
-
خیبرپختونخوا ہ حکومت کا صحت کارڈ کی مد میں ڈاکٹرز کو موصول رقم پر سیلز ٹیکس لگانے کا فیصلہ
-
چیچہ وطنی کے علاقہ اقبالنگر میں خاوند نے غیرت کے نام پر اپنی بیوی کو قتل کردیا
-
ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ
-
موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں 121 فیصد کا نمایاں اضافہ
-
عمران خان نے سعودی عرب کے حوالے سے بیان پر میری سرزنش کی، شیرافضل مروت